جناح ایونیو فائرنگ واقعہ کے مرکزی ملزم سکندر ،ملزم سکندر کی اہلیہ کنول اور اسلحہ فراہم کرنے والے اسلحہ ڈیلر اختر پر فرد جرم عائد ، ملزمان کا صحت جرم سے انکار ،عدالت اگلے ہفتے سے مقدمہ کی باقاعدہ سماعت کا آغاز کریں گی

جمعرات 9 جنوری 2014 07:37

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9جنوری۔2014ء) انسداد دہشتگردی اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے جناح ایونیو فائرنگ واقعہ کے مرکزی ملزم سکندر ،ملزم سکندر کی اہلیہ کنول اور اسلحہ فراہم کرنے والے اسلحہ ڈیلر اختر پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔ملزمان کا صحت جرم سے انکار ،عدالت اگلے ہفتے سے مقدمہ کی باقاعدہ سماعت کا آغاز کریں گی جہاں پراسیکیوشن ٹیم ملزمان کے خلاف شواہد اور گواہان کی لسٹ عدالت کو فراہم کرے گی جبکہ مقدمہ کے حوالے سے کمیشن کی رپورٹ بھی عدالت میں پیش کیے جائے گا۔

بدھ کے روز انسداد دہشتگردی اسلام آباد کی خصوصی عدالت میں جناح ایونیو فائرنگ واقعہ کی سماعت ہوئی،سماعت کے موقع پر مقدمہ کے مرکزی ملزم سکندر اور اس اہلیہ کنول اور اسلحہ ڈیر اختر کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پراسیکیوشن نے ملزمان کے فرد جرم عائد کرنے کے چارج شیٹ پڑھ کر سنائی جس کے بعد عدالت کی جانب سے ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی،ملزمان نے صحت جرم قبول کرنے سے انکار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عدالت اگلے ہفتے کے ٹرائل کا باقاعدہ آغاز کرے گی جہاں پراسیکیوشن کی طرف ملزمان کے خلاف گواہان کی لسٹ اور شواہد عدالت میں پیش کی جائے گی۔ذرائع مطابق جناح ایونیو واقع کے تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ بھی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں مقدمہ کے ٹرائل کے دوران پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :