پرویزمشرف کواگرچھوڑناہے توآئندہ کسی سیاستدان کوعدالت میں نہیں بلاناچاہئے،شرجیل میمن، جمہوری صدرعدالت پیش ہوگا،ڈکٹیٹرڈررہاہے،نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 9 جنوری 2014 07:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9جنوری۔2014ء)سندھ کے وزیراطلاعات شرجیل میمن نے کہاہے کہ پرویزمشرف کواگرچھوڑناہے توآئندہ کسی سیاستدان کوعدالت میں نہیں بلاناچاہئے ،جمہوری صدرعدالت پیش ہوگا،ڈکٹیٹرڈررہاہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ فوج سمیت تمام قومی ادارے قابل احترام ہیں ،پرویزمشرف کاٹرائل کسی ادارے کانہیں بطورصدرمشرف نے جوکام کئے اس سے ادارے کاتعلق نہیں ہے ۔

پرویزمشرف شیلٹرلینے کی کوشش کررہے ہیں ،اگرمشرف ملک سے باہرنکل جائیں گے توپھرعدالتیں کسی سیاستدان کوبھی نہ بلائیں ،قانون کی نظرمیں توسب برابرہیں ۔انہوں نے کہاکہ مشرف 12سال میں ایک ڈاکٹرنہیں پیداکرسکے جوان کاملک میں علاج کرسکے لیکن وہ ترقی کے توبہت دعوے کرتے ہیں ۔انہوں نے ملک کوخودکش بمباردیئے ،بلوچستان اورخیبرپختونخواہ کوبدامنی دی

متعلقہ عنوان :