ڈیرہ اسماعیل خان ، سکیورٹی فورسز کی فائرنگ ،2 خود کش حملہ آور ہلاک ،موٹر سائیکل سواروں کو ناکے پر روکنے کی کوشش کی تو وہ بھاگ نکلے ، سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے خود کش جیکٹ دھماکے سے پھٹ گئی ، دونوں حملہ آور ہلاک ہوگئے ، سکیورٹی ذرائع

جمعرات 9 جنوری 2014 07:53

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9جنوری۔2014ء) ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے موسیٰ زئی میں سکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ ،2 خود کش حملہ آور مارے گئے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے موسیٰ زئی میں موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوان مسافر بس کے پیچھے جارہے تھے کہ سکیورٹی اہلکاروں نے ناکے پرانہیں روکنے کی کوشش کی جس پر موٹر سائیکل سوار بھاگ نکلے تو سکیورٹی اہلکاروں نے ان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک زور دار دھماکہ ہوا اور دونوں نوجوان ہلاک ہوگئے ۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار نوجوان خود کش حملہ آور تھے جوکسی مشن پر جارہے تھے لیکن فائرنگ سے دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا اور دونوں حملہ آور ہلاک ہوگئے ۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور مسافر بس کے پیچھے جارہے تھے کہ سکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ کے بعد دھماکہ میں مارے گئے واقع کے بعد سکیورٹی اداروں نے حملہ آوروں کی تفتیش قبضے میں لے لیں جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :