اسکیئنگ کے دوران گر کر شدید زخمی ہونے والے لیجنڈ جرمن ڈرائیور شوماکر بدستور کوما میں،شوما کر کی حالت مستحکم،خطرے سے باہر نہیں آئے ہیں،معالجین:

بدھ 8 جنوری 2014 03:49

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8جنوری۔2014ء)چند روز قبل اسکیئنگ کے دوران گر کر شدید زخمی ہونے والے لیجنڈ جرمن ڈرائیور میشائیل شوماکر فرانس کے ایک ہسپتال میں بدستور کوما میں ہیں۔

(جاری ہے)

ان کے معالجین کی جانب سے ایک مرتبہ پھر کہا گیا ہے کہ شوما کر کی حالت مستحکم ہے، تاہم وہ خطرے سے باہر نہیں آئے ہیں۔ واضح رہے کہ شوما کر اسکیئنگ کے دوران گر گئے تھے اور ان کر سر ایک پتھر سے ٹکرا گیا تھا۔ ان کے مینیجرز اور معالجین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شوما کر کی حالت سے متعلق افواہوں کی بجائے صرف ان اطلاعات کو درست تسلیم کیا جانا چاہیے، جو ان کے مینیجرز یا معالجین کی جانب سے سامنے آئیں۔

متعلقہ عنوان :