کوئٹہ ،ضمنی بلدیاتی انتخابات سے قبل ہی ایک سو 68 نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب

بدھ 8 جنوری 2014 03:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8جنوری۔2014ء) بلوچستان میں ضمنی بلدیاتی انتخابات سے قبل ہی پانچ سو 59 میں سے ایک سو 68 نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے دو سو 80 سے زائد نشستوں پر کسی امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کرائے ایک سو پانچ نشستوں پر انیس جنوری کو مقابلہ ہوگاالیکشن کمیشن بلوچستان کے سربراہ سید سلطان بایزید نے بتایا کہ سات دسمبر 2013ء کے انتخابات میں 559 نشستیں خالی رہ گئی تھیں ان نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے اوران کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہوگیا ضمنی انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام آج سے شروع ہوجائے گا559 میں سے 168 نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں جبکہ 280 سے زائد نشستوں پر کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے ضلع ہرنائی کی 75 نشستوں سمیت مجموعی طور پر 105 نشستوں پر 19 جنوری کو مقابلہ ہوگا جس کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں خالی رہ جانے والی ان نشستوں پر اب ایک سال تک انتخابات نہیں کرائے جاسکتے۔