مسلم لیگ ن کی حکومت مشرف کاٹرائل کرکے تاریخ رقم کریگی،پرویزرشید،آمریت کے دورکے سیاہ ترین فیصلوں سے پاکستان کی تاریخ بھری ہوئی ،آئین کے تحت مشرف کیخلاف کارروائی ہوگی ،نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 8 جنوری 2014 04:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8جنوری۔2014ء)وفاقی وزیراطلاعات سینیٹرپرویزرشیدنے کہاہے کہ سابق صدرپرویزمشرف کے خلاف آئین کے تحت کارروائی ہورہی ہے ،ن لیگ انتقام نہیں لے رہی ،آمریت کے دورکی ناانصافیوں سے پاکستان کی تاریخ بھری ہوئی ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ن لیگ کی حکومت پرویزمشرف کوپاکستان سے باہرنہیں بھیجے گی ،غداری کیس کافیصلہ عدالت نے کرناہے ،آئین کے تحت پرویزمشرف کوسزاہوگی ۔انہوں نے کہاکہ ن لیگ کی حکومت پرویزمشرف سے انتقام نہیں لے رہی ،آئین کے تحت کارروائی کررہی ہے ۔آمریت کے دورامیں پاکستان کے آئین کوتوڑاگیا،مسلم لیگ ن کی حکومت مشرف کاٹرائیل کرکے تاریخ رقم کریگی۔

متعلقہ عنوان :