پرویزمشرف کے ٹرائل کیلئے سیاسی قوتوں اورمیڈیاکومتحدہوناچاہئے ،قانونی ماہرین،اگرمقدمہ چلاہے توپھراس اونٹ کوکس کروٹ بیٹھناچاہئے،نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 8 جنوری 2014 04:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8جنوری۔2014ء)قانونی ماہرین نے کہاہے کہ پرویزمشرف کے ٹرائل کیلئے سیاسی قوتوں اورمیڈیاکومتحدہوناچاہئے ،اگرمقدمہ چلاہے توپھراس اونٹ کوکسی کروٹ بیٹھناچاہئے۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے جسٹس(ر)طارق محمودنے کہاہے کہ مشرف کے ٹرائیل کے لئے تمام سیاسی قوتوں اورمیڈیاکااکٹھاہوناضروری ہے ،مشرف کے ٹرائل میں آئینی اورقانونی بحث ہونی ہے ،یہ کیس شروع ہواہے توسیاسی قوتیں اکٹھی ہوجائیں ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان دنیاکاواحدملک ہے جس میں ملک توڑنے کیلئے کوئی نہ کوئی اس وقت تیاربیٹھاہوتاہے ہمیں بولنے کی آزادی پرکسی حدتک پابندی لگانی چاہئے جس کاجی چاہتاہے وہ ملک آئین اورقانون کے خلاف بات کرتاہے ۔سندھ ہائیکورٹ بارکے سابق صدررشیداے رضوی نے کہاکہ مشرف کے ٹرائل پرسیاستدانوں کایوٹرن لیناعمران خان کی بات کی دلیل بنتی جارہی ہے اورلگتاہے کہ این آراوہونے جارہاہے ۔

(جاری ہے)

مشرف کاٹرائل اورمقدمہ ہرحال میں ہوناچاہئے اوراس اونٹ کوکسی نہ کسی کروٹ پربیٹھناچاہئے ۔انہوں نے کہاکہ قانون سازی کااختیارپارلیمنٹ کوہے جولوگ ماضی میں مشرف کے ساتھی رہے وہ کسی نہ کسی طرح اس ٹرائل کوسبوتاژ کرناچاہتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ملزم کوئی بھی ہواس کاٹرائیل ہوناچاہئے کسی ملزم کوسزاسے بچانے کیلئے پنجابی ،سندھ ،مہاجراورکسی اصطلاح کااستعمال غلط ہے ۔