عمران خان کو سندھ میں خوش آمدید کہتے ہیں،بلاول بھٹو زرداری،خوشی ہے قوم پرستوں نے ایم کیو ایم کے ساتھ مفاہمت کرلی،سیاسی جماعتوں کو ہڑتالیں نہ کرنے کا عزم کرنا چاہئے،چےئرمین پی پی پی کا ٹوئٹر پر پیغام

منگل 7 جنوری 2014 07:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7جنوری۔2014ء)چےئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کو سندھ میں خوش آمدید کہتے ہیں،خوشی ہے قوم پرستوں نے ایم کیو ایم کے ساتھ مفاہمت کرلی،سیاسی جماعتوں کو ہڑتالیں نہ کرنے کا عزم کرنا چاہئے،ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یقین ہے کہ سندھی عوام نے بھی عمران خان کو خوش آمدید کہا ہے،تمام سیاسی جماعتیں شٹرڈاؤن سیاست ختم کر دیں،غیر ضروری ہڑتالوں سے کاروبار متاثر ہوتا ہے،اس احتجاج کے حق میں ہیں جس سے عوام متاثر نہ ہوں۔