نصابی کتب آ ن لائن، پنجاب حکومت نے مفت ڈیجیٹل بکس کے ا نقلابی پروگرام کا آغاز کر دیا،پنجاب میں شروع کئے گئے ای-لرننگ پروگرام سے نہ صرف پنجاب بلکہ پاکستان بھر کے طلبا وطالبات مستفید ہوں گے،ای -لرننگ پروگرام کے ذریعے طلبا وطالبات تعلیمی اداروں اور اپنے گھروں میں بھی بغیر کسی فیس کے نصابی کتب اور متعلقہ مواد سے فائدہ اٹھا سکیں گے،سابق حکمرانوں نے سیاسی بنیادو ں پر اساتذہ کی بھرتی کر کے تعلیمی نظام کا بیڑا غرق کیا،ہم نے صرف اور صرف میرٹ پر 80ہزار اساتذہ بھرتی کئے،پاکستان ہم سب کا ہے اور ہم نے مل کر اسے ترقی و خوشحالی کی منزل سے ہمکنار کرناہے،وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کا ای ،لرننگ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب
منگل 7 جنوری 2014 07:47
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7جنوری۔2014ء)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب میں ای- لرننگ پروگرام کا آغاز ایک بہت بڑا انقلابی ا قدام ہے جس سے نہ صرف صوبہ پنجاب بلکہ پورے پاکستان کے طلبا و طالبات فائدہ اٹھائیں گے- ابتدائی طور پر نویں اور دسویں جماعت کے طلبا و طالبات کے لئے سائنس کی نصابی کتابیں آن لا ئن دستیاب ہوں گی تاہم مرحلہ وار ای لرننگ پروگرام کا دائرہ کار پانچویں،آٹھویں اوربارہویں جماعت کے طلبا و طالبات تک بڑھایاجائے گا - پنجاب حکومت نے ای- لرننگ کا شاندار پروگرام شروع کر کے طلبا وطالبات کو مفت نصابی کتب اور متعلقہ تعلیمی مواد تک رسائی فراہم کی ہے،وہ یہاں ارفع کریم سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میں پنجاب انفار میشن ٹیکنالوجی بورڈ اور محکمہ تعلیم پنجاب کے اشتراک سے شروع کئے جانے والے ای- لرننگ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے- صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان، چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ عمر سیف، سیکرٹری سکولز،سیکرٹری ہائر ایجوکیشن، سیکرٹری اطلاعات کے علاوہ اعلیٰ حکام، اساتذہ اور طلبا و طالبات کی بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی-وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کمپیوٹر کا بٹن دبا کر ای لرننگ پروگرام کا افتتاح کیا، وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب حکومت نے شعبہ تعلیم کی بہتری اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے پروگراموں کے لئے اربوں روپے کے وسائل فراہم کئے ہیں -یہ وسائل طلبا و طالبات پر خرچہ نہیں بلکہ پاکستان کے تابناک مستقبل کے لئے سود مند سرمایہ کاری ہے - پنجاب حکومت نے گزشتہ دور میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کا جو ا نقلابی پروگرام شروع کیا تھا ای- لرننگ اسی انقلابی اقدام کی کڑی ہے- سابق دور میں ساڑھے 8ارب روپے کے دو لاکھ 10ہزار لیپ ٹاپ صرف اور صرف میرٹ پر ہونہار طلبا میں تقسیم کئے گئے -پنجاب حکومت رواں برس سکولوں کے طلبا و طالبات کو ٹیبلٹس فراہم کرے گی جبکہ لیپ ٹاپ سکیم بھی جاری رہے گی- پنجاب کی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی گئی ہے- سابق دور میں 45سو ہائی سکولوں میں 5ارب روپے کی لاگت سے آ ئی ٹی لیبز قائم کی گئیں -انہوں نے کہاکہ ای- لرننگ پروگرام سے طلبا و طالبات تعلیمی اداروں اور گھر میں بھی بغیر کسی فیس کے نصابی کتب اور متعلقہ موادسے فائدہ ا ٹھا سکیں گے- انشاء الله پنجاب حکومت اگلے مرحلے میں ای -لائبریریاں بھی قا ئم کرے گی- انہوں نے وزیر تعلیم، متعلقہ سیکرٹریز اور چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی کو ہدایت کی کہ شہروں اور قصبوں میں ای- لائبریریاں قائم کرنے کے پروگرام پر فی الفور کام شروع کیا جائے- بلاشبہ لائبریریاں کتب بینی کے فروغ میں ا ہم کردار ادا کرتی ہیں اور ہم نے کتب بینی کے شوق کو طلبا و طالبات میں فروغ دینا ہے کیونکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ وہی قومیں ترقی و خوشحالی کی منزل طے کرتی ہیں جو کتابوں میں گم ہو جاتی ہیں اور انشاء الله نوجوانوں کا رحجان کتب بینی کی طرف دوبارہ لائیں گے-انہوں نے کہاکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی اہمیت جدید دور میں بہت زیادہ بڑھ گئی ہے یہی وجہ ہے کہ پنجاب حکومت نے مہنگائی اور ڈینگی پر قابو پانے کے لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا جدید مانیٹرنگ سسٹم اپنایا ہے- جس پر عمل کر کے صوبے میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو باقاعدہ مانیٹر کیا گیا او رعملے کی کارکردگی کو بھی چیک کیاگیااور آج صوبے میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام آیاہے- اسی طرح ڈینگی کے خلاف بھی انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ڈیش بورڈ سے استفادہ کیا گیا- پنجاب حکومت پولیس اور ٹریفک کے نظام میں بہتری لانے کے لئے بھی انفارمیشن ٹیکنالوجی سے استفادہ کر رہی ہے -آئی ٹاور میں انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی قائم کی گئی ہے جہاں پر 300سے زائد طلبا و طالبات تعلیم حاصل کر رہے ہیں- پنجاب حکومت انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی کا نیا کیمپس تعمیر کرے گی اور اس میں ہزاروں طلبا و طالبات جدید علوم کی تعلیم حاصل کریں گے- صوبے میں ایجوکیشن ریفارمز روڈ میپ پروگرام پر عملدرآمد کے انتہائی حوصلہ افزاء نتائج برآمد ہوئے ہیں او ر15 لاکھ نئے بچے سکولوں میں داخل ہوئے ہیں اور اس کے ساتھ بچوں کی ڈراپ آؤٹ شرح روکنے کے لئے موثراقدامات کئے گئے ہیں -اس پروگرام کو بہتر انداز سے آ گے بڑھانے کے لئے ای ڈی او ایجوکیشن کے تبادلے پر پابندی لگائی گئی ہے- پنجاب حکومت بہتر کارکردگی دکھانے والے ا ی ڈی اوز اور متعلقہ افسران کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے- انہوں نے کہاکہ سکولو ں میں اساتذہ و طلبا کی حاضری کو یقینی بنانے کے لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے مانیٹرنگ انتہائی ضروری ہے او راس مقصد کے لئے انگوٹھوں کے نشان سے حاضری کی چیکنگ سے صورتحال میں بہتری آئے گی- وزیراعلیٰ نے پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ اس انقلابی فنڈ سے 50ہزار ذہین مگر کم وسیلہ طلبا و طالبات اپنا تعلیمی سفر جاری رکھے ہوئے ہیں- 10ارب روپے کے اس فنڈ سے سالانہ ایک ارب روپے کی آمدن ہوتی ہے او را یک ارب روپے سے زائد تعلیمی وظائف دیے جارہے ہیں -5سال بعد اس فنڈ کا حجم 20ارب روپے تک پہنچ جائے گا اور لاکھوں بچوں کو تعلیمی وظائف ملیں گے-پنجاب روز گار فنڈ کے ذریعے 4ارب روپے کے قرضے دئیے گئے ہیں اور خیبر پختونخوا کی حکومت نے پنجاب حکومت سے اس پروگرام کا ماڈل وہاں اپنانے میں دلچسپی کا اظہار کیاہے -انہوں نے کہاکہ پاکستان ہم سب کا ہے پنجاب حکومت اس ضمن میں ہر طرح کا تعاون کرنے کے لئے تیار ہے -اگر ہم سب ایک دوسرے سے تعاون کریں تو ہی ملک آگے بڑھے گا- انہوں نے کہاکہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی ووچر سکیم کے تحت 10لاکھ بچوں کو پرائیویٹ سکولز میں تعلیم فراہم کی جا رہی ہے-برطانوی ا دارہ ڈیفڈ کے اشتراک سے پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈکے منفرد پروگرام کا دائرہ کار مزید18اضلاع تک پھیلایا جا رہا ہے- اس پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو ہنر مند بنایا جاتاہے- پنجاب حکومت انٹرن شپ پروگرام کے ذریعے 10ہزار روپے ماہانہ وظائف گریجوایٹ کو فراہم کر رہی ہے اور انٹرن شپ پروگرام سے فائدہ ا ٹھانے والوں کو پرائیویٹ اداروں میں تربیت فراہم کی جائے گی -انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت نے سابق دور میں 80ہزار اساتذہ صرف اور صرف میرٹ پر بھرتی کئے -ایک بھی ٹیچر کو سفارش یا میرٹ سے ہٹ کر بھرتی نہیں کیا گیا جبکہ ہم سے پہلے والے دور میں سیاسی بنیادوں پر اساتذہ بھرتی کئے گئے جس سے تعلیم کے شعبے کا بیڑہ غرق ہوا- لیکن ہمارے دور میں کوئی بھرتی میرٹ سے ہٹ کر نہیں کی گئی - انہو ں نے کہاکہ ملک سے انتہا پسندی اور عدم برداشت کے رویوں کو ختم کرنے کے ساتھ بے روزگاری اور غربت کاخاتمہ ا نتہائی ضروری ہے تاکہ ہم خوشحال اور ترقی یافتہ قوم بن کر ابھر سکیں -تقریب سے صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان اور چیئرمین انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ عمر سیف نے بھی خطاب کیا۔
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
منگل 7 جنوری 2014 کی مزید خبریں
-
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل کھیلا جائے گا ، دونوں ٹیموں کی بھرپور نیٹ پریکٹس ، سری لنکن ٹیم انجریز کا شکار دو کھلاڑی سیریز سے آؤٹ ، دبئی کی وکٹ پر اسپنرز کا کرداراہم ہوگا،مصباح ... مزید
-
پاکستانی ٹیم کے ساتھ دو سالہ دور کا اختتام سری لنکا کے خلاف جیت سے کرنا چاہتا ہوں ،واٹمور
-
آرمی پولو چیمپیئن شپ راولپنڈی زون نے جیت لی،نیزہ بازی کے مقابلے میں گوجرانوالہ کے کیپٹن نعیم فاتح ،گھوڑا ڈانس اور آرمی بینڈ کی دھنوں نے اختتامی تقریب میں رنگ بھر دیئے، آرمی چیف جنرل راحیل شریف فائنل ... مزید
-
ایف اے کپ کے تیسرے راونڈ میں سوانسی سٹی نے مانچیسٹر یونائیٹڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد اپ سیٹ شکست دیتے ہوئے ایونٹ سے باہر کردیا
-
آسٹریلیا کے لیٹن ہیوٹ نے سابق عالمی نمبر ایک سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر کو شکست دے کر برسبین ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا
-
انیس سو چھیاسٹھ کے عالمی کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے پرتگال کے لیجنڈ فٹبالر یوسیبیو انتقال کرگئے،پرتگالی فٹبالر کا جسد خاکی آخری رسومات کے لئے لسبن کے لوز اسٹیڈیم پہنچا دیا گیا، لیجنڈ فٹبالر ... مزید
-
ارجنٹائن ڈاکار ریلی میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کا آغاز،پہلے روز ہونے والے مقابلوں میں شرکا ء نے عمدہ پر فارمنس دکھائی، کار ریس کے پہلے مرحلے میں پرتگال کے کارلوس سوزا فاتح رہے
-
ہوائی گالف چیمپئن شپ کے تیسرے راوٴنڈ میں تین کھلاڑیوں نے مشترکہ برتری حاصل کر لی
-
نصابی کتب آ ن لائن، پنجاب حکومت نے مفت ڈیجیٹل بکس کے ا نقلابی پروگرام کا آغاز کر دیا،پنجاب میں شروع کئے گئے ای-لرننگ پروگرام سے نہ صرف پنجاب بلکہ پاکستان بھر کے طلبا وطالبات مستفید ہوں گے،ای -لرننگ ... مزید
-
عمران خان کو سندھ میں خوش آمدید کہتے ہیں،بلاول بھٹو زرداری،خوشی ہے قوم پرستوں نے ایم کیو ایم کے ساتھ مفاہمت کرلی،سیاسی جماعتوں کو ہڑتالیں نہ کرنے کا عزم کرنا چاہئے،چےئرمین پی پی پی کا ٹوئٹر پر پیغام
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے 12فروری تک چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی کا حکم دے دیا ، مقررہ تا ریخ تک چیئرمین کی تعیناتی شفاف اور مستقل بنیادوں پر کی جائے،جسٹس شوکت عزیز صدیقی
-
لاپتہ افراد کے لواحقین نے کوئٹہ سے کراچی تک مارچ کیا مگر کسی نے ان کی نہ سنی جو ستم ظریفی ہے،مولانا عبدالغفور حیدری،عمران خان نے نیٹو سپلائی بند کرکے بہت بڑا جرم کیا ،الطاف حسین سندھ کے حصے بخرے ... مزید
-
منڈی بہاؤ الدین: وین اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصا دم ، 7 افراد جاں بحق، متعدد زخمی ،حادثے کے بعد وین میں آگ لگ گئی خواتین اور بچوں سمیت کئی افراد جھلس کر زخمی
-
پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں خرد برد کا الزام،سابق چیئرمین سی ڈی اے فرخند اقبال گرفتار
-
ڈیرہ مراد جمالی، گڈو تھرمل پاور سے بجلی سپلائی کرنیوالی 220کے وی مین لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی کو شش، دھماکہ سے دو کھمبوں کو جزوی نقصان
-
اسٹیٹ بینک کا ہیڈ آفس اسلام آباد منتقل کیا جائے،اے این پی کا مطالبہ،تحریک سینٹ میں جمع کرادی ، ایم کیو ایم اور مسلم لیگ (ن) کی طرف سے تجویز کی مخالفت، کراچی ایک کمرشل حب ہے اس لئے اسٹیٹ بینک کا ہیڈ ... مزید
-
کراچی ، اسٹیٹ بینک کا تعمیراتی شعبے کو قرض کی کم از کم حد ختم کرنے کا اعلان ،اس سے قبل کمرشل بینک مجموعی قرضوں کا زیادہ سے زیادہ10فیصد تک تعمیراتی شعبے کو فراہم کرسکتے تھے
-
پشاور ، ریگی ماڈل ٹاوٴن میں بم دھما کہ، ایف سی اہلکار جاں بحق ، دو پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد زخمی
-
کراچی اسٹاک مارکیٹ میں نئے ریکارڈ بننے کا سلسلہ جاری ،کے ایس ای 100انڈیکس 26ہزار100پوائنٹ کی بلند ترین سطح پر بند
-
بنگلہ دیش: بائیکاٹ، تشدد زدہ انتخابات میں عوامی لیگ کامیاب ، انتخابات میں تقریبا 20 فی صد ووٹ ڈالے گئے، اپو زیشن کا احتجا ج جا ری ،ہڑتا ل جا ری رکھنے کا اعلا ن
-
عراق میں القاعدہ سے وابستہ تنظیم کے نائب امیر کی ہلاکت،شورش زدہ صوبہ الانبار میں تین روز میں 200سے زیادہ افراد مارے گئے ہیں ،رپورٹس
-
امریکی عہدے داروں کا ایران سے شام میں کردار ادا کرنے کا مطالبہ
-
چین کی ایک مسجد میں بھگدڑ سے 14افراد جاں بحق ،10 زخمی،واقعہ ننگزیا میں ایک مسجد میں کھانے کی تقسیم کے دوران پیش آیا،تحقیقات جاری ہیں ، حکا م
-
فرانسیسی کامیڈین پر پابندی کے مطالبے نے زور پکڑ لیا،پیرس کے مئیر بھی دوڑ میں شامل ہوگئے
-
منقسم کوریائی خاندانوں کو ملنے دینا چاہیے، جنوبی کوریائی صدر ،شمالی حصے کی حکومت ناقابل اعتبار ہوتی جا رہی ہے، پارک گیون ہائی
-
جان کیری کا مشرقِ وسطیٰ کا چار روزہ دورہ مکمل
-
امریکی تحفظات کے باوجود 88 قیدیوں کو رہا کیا جائے گا،افغان حکومت
-
شام‘ سکیورٹی فورسز اور باغیوں کے درمیان جھڑپیں‘ پچاس باغی ہلاک ‘ درجنوں زخمی
-
بھا رتی عدالت نے زیادتی کے الزام میں گرفتار ملزم کو بری کردیا،شادی کے وعدے پر شادی سے پہلے تعلقات قائم کرنے والی لڑکی کو پتہ ہونا چاہیے کہ اس کے نتائج کیا ہوں گے ،جج کے ریمارکس
-
پرویز مشرف کیخلاف جاری ٹرائل میں جنرل پرویز کیانی ، پرویز الٰہی اور مجھے بھی شامل کیا جائے ،سابق آرمی چیف کیخلاف مقدمہ میں غداری کا لفظ انتہائی غیر مناسب ہے اس سے بیرونی دنیا کو بہت غلط پیغام جاتا ... مزید
-
پرویز مشرف کو ملک سے باہر جانے سے روکنے کی درخواست مسترد ، غداری کیس ، پرویز مشرف کو میڈیکل بنیاد پر ایک روزکیلئے حاضری سے استثنیٰ منظور،مقدمے کی مزید سماعت آج ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی،آج اے ایف ... مزید
-
الیکشن کمیشن آف پاکستان کا سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ہائیکورٹس کے فیصلے کے بعد مزید وقت مانگنے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ ، الیکشن کمیشن کا کل سپریم کورٹ کے سامنے ... مزید
-
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید اور معذور قومی ہیرو ہیں‘ جنرل راحیل شریف،مادر وطن کیلئے جان اور قیمتی اعضاء سے بڑی کوئی قربانی نہیں ہوتی‘ہرممکن ریلیف دینگے، آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف ری ہیبلیٹیشن ... مزید
-
کوئی مانے نہ مانے سندھ ٹو حقیقت بن چکا، حقیقی شکل بھی سامنے آئے گی ،الطاف حسین، مشرف پر سارابوجھ ڈال کرانکے ساتھ شریک ہمنواؤ ں کوبچانے کی کوشش ملک کے خلاف سازش ہے، رابطہ کمیٹی اورتحریک کے تمام ونگزاور ... مزید
-
بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو سڑکوں پر انتشار ہوگا‘ عمران خان،لوگ سندھ تقسیم کرنے اور ہم اکٹھا کرنے کی بات کررہے ہیں‘ صوبوں کے اتفاق کے بغیر کوئی ڈیم نہیں بن سکتا‘ طالبان سے بات چیت کے لئے ... مزید
-
دوران علاج سابق صدرکی سگاراپینے کی خواہش،ڈاکٹرزنے پا بندی لگادی،لیڈی ڈیانا فیم ہارٹ اسپیشلسٹ ڈاکٹر حسنات پاکستان پہنچ گئے ان کی مشاورت کے بعد سابق صدر کی حتمی میڈیکل رپورٹ تیار کی جائے گی۔ہسپتال ... مزید
-
انکم ٹیکس کی عدم ادائیگی رپورٹس سیاستدانوں کو بدنام کرنے کے مترادف ہیں،اسحاق ڈار، 12فیصد ارکان پارلیمنٹ کے پاس نیشنل ٹیکس نمبرموجود نہیں،سینٹ میں اعتراف،ایف بی آر کوتمام ارکان پارلیمنٹ کورواں ... مزید
-
ملک دشمن بیرونی عناصر بلوچستان میں حالات کی خرابی میں ملوث ہیں، ” را“ کے فنڈ سے یہاں لشکر چل رہے ہیں،صوبائی وزیر داخلہ و قبائلی امور میر سرفراز بگٹی
-
لندن،برطانیہ میں سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف کے بنک اکاؤنٹ منجمد کردئیے گئے،حقائق چھپا کر بنک اکاؤنٹ کھلوانے پر پرویز مشرف کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئیں
-
طالبان سے مذاکرات کے بارے میں و اضح پالیسی اپنائے،سرحد پار دہشت گردی کاسلسلہ بند کیا جائے، حکومت بلوچستان کی صورتحال پر کنٹرول کرے ورنہ حالات قابو سے باہر ہوجائیں گے،حکومتی اور اپوزیشن ارکان کے ... مزید
-
وزیر اعظم پرویز مشرف کو سزا دینے کے حوالے سے گو مگو کا شکار، کئی قریبی بااعتماد ساتھی انہیں ”کڑاکے نکالنے“ کا مشورہ دینے لگے،مشرف کو سزا بھی ہوئی تو اسے معاف کیا جاسکتا ہے،اہم رہنماؤں کا ”خیرخواہوں“ ... مزید
-
سینٹ کی پٹرولیم کمیٹی کاامریکی یونائیٹڈ کمپنی اور سوئی سدرن کے درمیان واشنگٹن میں حکومت کی اجازت کے بغیر ایم او یو پر دستخط پر تخفظات کا اظہار،تفصیلات طلب، حکومت ایران سے مذاکرات کے ذریعے تحفظات ... مزید
-
مقبوضہ کشمیر میں داخلی سلامتی کیلئے مسلح افواج کی تعیناتی پر ریفرنڈم کا مطالبہ، پرشانت بھوشن کے بیان پر شدید تنقید، خود ان کی پارٹی نے اس سے کنارہ کشی اختیار کر لی ،کشمیر انڈیا کا اٹوٹ حصہ ہے،یہ ... مزید
-
یورپی منڈیوں تک رسائی سے ملک میں زبردست اقتصادی سرگرمیاں اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے گی،ممنون حسین
-
امریکہ کے ساتھ معاشی تعلقات کومزیدمضبوط کرناچاہتے ہیں ،اسحاق ڈار،دونوں ممالک کے مابین معاشی اورتجارتی سرگرمیوں کوبڑھاکرموجودہ تجارتی حجم میں اضافہ کیاجاسکتاہے ،وفاقی وزیرخزانہ کی امریکی سفیررچرڈاولسن ... مزید
-
وفاقی وزیر داخلہ کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس، ملک کی مجموعی صورتحال پر غور، وزیر داخلہ کی عید میلا النبی پر ملک بھر میں سیکورٹی کے فول پروف نتظامات یقینی بنانے کی ہدایات
-
وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے بھارتی ہائی کمشنر کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور سمیت دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال۔ پاکستان بھارت کیساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔ 65 سال میں دونوں ملکوں نے سوائے ... مزید
-
سینٹ کی خصوصی کمیٹی کا وزیر اور سیکرٹری دفاع کی اجلاس سے غیر حاضری پر اظہار ناپسندیدگی،وزارت دفاع کو نوشہرہ میں حاصل کی گئی زمین کے مالکان کو قیمت کی ادائیگی کیلئے وزارت کی دوبارہ سمری دو ہفتوں میں ... مزید
-
برطانوی حکومت الطاف حسین کے ملک توڑنے کی با توں کا نوٹس لے،پاکستان پیپلز پارٹی ، ایم کیو ایم کے سینیٹر عبدالحسیب خان نے کہا کہ یہ بکواس نکتہ اعتراض ہے، پیپلز پارٹی اور اے این پی کا احتجاج ، چیئرمین ... مزید
-
وادی تیرہ میں کالعدم لشکراسلام کے مرکز پر دھماکا، 10 افراد ہلاک، 6 زخمی،دھماکے کے نتیجے میں لشکر اسلام کے مرکز کو بھی شدید نقصان پہنچا ، دھماکا نصب شدہ بارودی مواد کے باعث ہوا ،باعث ہلاک ہونے والوں ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.