سابق صدر پرویز مشرف کے بیرونی دوست بھی میدان میں کودپڑے ، غداری مقدمے کے اخراجات میں مشرف کو معاشی اور سیاسی مدد کرنے کی پیشکش کردی،مشرف لندن میں واقع فلیٹ فروخت نہ کریں، فوری طور پر پرویز مشرف کو 15 لاکھ پاؤنڈ جلد ارسال کردئیے جائیں گے، سابق صدر کو بھجوائے گئے خط میں پیشکش

منگل 7 جنوری 2014 08:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7جنوری۔2014ء) سابق صدر پرویز مشرف کو بیرونی دوستوں نے غداری مقدمے کے اخراجات میں معاشی اور سیاسی مدد کرنے کی پیشکش کی ہے اور کہا ہے کہ وہ اپنا لندن میں واقع فلیٹ فروخت نہ کریں‘ سابق صدر پرویز مشرف کو بھجوائے گئے خط میں پرویز مشرف کو بھرپور مدد اور حمایت کی یقین دہانی کرائی گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ خط لندن میں موجود پرویز مشرف کے دوستوں نے ارسال کیا ہے جس میں پرویز مشرف سے کہا ہے کہ فوری طور پر پرویز مشرف کو 15 لاکھ پاؤنڈ جلد ارسال کردئیے جائیں گے۔

باقی معاملات میں بھی پیشرفت کی جارہی ہے‘ جلد برطانوی وزیراعظم سے بھی ملاقات کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ وہ پاکستان پر سیاسی دباؤ ڈال کر پرویز مشرف کیخلاف غداری کے مقدمے کو رکوائیں۔

متعلقہ عنوان :