پاکستان میں قتل کئے جانے والے سینئر طالبان راہنماؤں کے قتل میں افغان انٹیلی جنس ملوث ہے‘ افغان طالبان کا دعویٰ

منگل 7 جنوری 2014 08:05

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7جنوری۔2014ء) افغان طالبان نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان میں حال ہی میں قتل کئے جانے والے دو سینئر طالبان راہنماؤں کے قتل میں افغان انٹیلی جنس نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سکیورٹی( این ڈی ایس)ملوث ہے۔ امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل نے ایک افغان طالبان کمانڈر کے حوالے سے بتایا کہ طالبان کے اس گروپ کو شبہ ہے کہ پاکستان میں حال ہی میں قتل کئے جانے والے سینئر طالبان راہنماء نوراللہ ہوتک اور ملا عبدالمالک کو افغان انٹیلی جنس نے قتل کروایا ہے کہ اور ان کے قتل کے پیچھے جنوبی صوبے قندھار کے صوبائی سکیورٹی سربراہ جنرل عبدالرزاق ملوث ہیں جنہوں نے سرحد پار یہ قتل کروائے۔

نامعلوم افراد نے گذشتہ سال 26 دسمبر کو کوئٹہ شہر میں طالبان کے سینئر راہنماء نوراللہ ہوتک جبکہ 29 دسمبر کو ملا عبدالمالک کو گولی ماردی تھی جبکہ طالبان گروپ کے کمانڈروں کا دعویٰ ہے کہ پاکستان میں قتل کئے جانے والے ان طالبان کمانڈروں کے قتل میں ملوث چھ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے تاہم این ڈی ایس کے ایک سینئر عہدیدار نے وال سٹریٹ جرنل کو بتایا کہ افغان انٹیلی جنس آزادانہ طور پر ان افراد کے قتل میں ملوث ہونے کی تصدیق نہیں کرسکتی تاہم ایک اور افغان انٹیلی جنس عہدیدار کا کہنا تھا کہ یہ ہلاکتیں طالبان تحریک کے مابین اختلافات کا نتیجہ ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم ایسا نہیں کرسکتے کیونکہ حکومت کسی صورت یہ نہیں چاہتی کہ امن عمل ڈی ریل ہو۔

متعلقہ عنوان :