ای او بی آئی کرپشن کیس میں ایف آئی اے سے تفصیلی رپورٹ طلب ، حیر ت ہے ای او بی آئی کیس میں فیصلے کے لئے اتنی تا خیر اور اتنی تا ریخیں کیو ں دی گئیں، اگلی سما عت پر معا ملہ نمٹا دینگے، چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کے ریما رکس

منگل 7 جنوری 2014 08:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7جنوری۔2014ء) سپریم کورٹ نے ای او بی آئی کرپشن کیس میں ایف آئی اے سے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیس جنوری کو کیس کا فیصلہ سنادیں گے‘ جبکہ ڈی ایچ اے سے پلا ٹو ں کی نیلا می کے حوا لے سے بھی ریکا رڈ طلب کر کے اعترا ضا ت کرنے والو ں کو بھی ہدا یت کی گئی ہے کہ وہ بھی اپنا ریکا رڈ عدا لت میں پیش کر یں ،چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے پیر کے روز ای او بی آئی کرپشن کیس کی سماعت شروع کی تو ایسے میں ایف آئی اے کے ڈائریکٹر لیگل اعظم خان عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ ای او بی آئی کیس کے حوالے سے کافی حد تک معاملات مکمل ہوچکے ہیں تاہم کیس کی حتمی رپورٹ کیلئے کچھ وقت لگے گا اور یہ دس روز تک مکمل کرکے عدالت میں پیش کردیں گے۔

(جاری ہے)

دوران سماعت ڈی ایچ اے کے وکیل عرفان قادر نے عدالت کو بتایا کہ 52 ملین روپے ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں نکالے تھے اور اب ان کے بھی معاملات بہتر جارہے ہیں۔ عدالت اس کیس کا جلد فیصلہ کرے۔ پہلے بھی تاخیر سے ملازمین کو مسائل درپیش ہیں۔ اس پر چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے کہا کہ امید کافی ہے کہ ہم بیس جنوری کو کیس مکمل ہونے پر فیصلہ سنادیں گے اور معاملہ نمٹادیں گے، چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے کہا کہ حیر ت ہے کہ ای او بی آئی کیس میں فیصلے کے لئے اتنی تا خیر اور اتنی تا ریخیں کیو ں دی گئیں، اگلی سما عت پر معا ملہ نمٹا دینگے ۔