الیکشن کمیشن آف پاکستان کا سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ہائیکورٹس کے فیصلے کے بعد مزید وقت مانگنے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ ، الیکشن کمیشن کا کل سپریم کورٹ کے سامنے پیش ہونے کا امکان

منگل 7 جنوری 2014 07:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7جنوری۔2014ء )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ہاہئیکورٹس کے فیصلے کے بعد مزید وقت مانگنے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ،8جنوری بروز بدھ کو الیکشن کمیشن کا سپریم کورٹ کے سامنے پیش ہونے کا امکان ہے پیر کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایاسندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے جو گزشتہ دنوں میں فیصلے آئے ہیں جن حلقہ بند یوں کو کالعدم قرار دیا گیا اس کے بعد الیکشن کمیشن مقررہ تاریخ میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کرانا ممکن نہیں رہا ذرائع نے مذید بتایا کہ سندھ حکومت سپریم کورٹ میں پہلے گئی ہوئی ہے جبکہ الیکشن کمیشن گزشتہ دن سپریم کورٹ گیا ہے امید یہی کی جارہی ہے سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کو 18جنوری بروز بدھ کو صوبہ سندھ کی پیشی کے دن طلب کر لے جس الیکشن کمیشن سپریم کورٹ سے یہی درخواست کرے گاکہ پنجاب اور سندھ ہائی کورٹس کے حلقہ بندیوں کو کلعدم دینے کے فیصلے کے بعد مختصر وقت میں الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کرانا ممکن نہیں ہے لہذا مزید مہلت دی جائے