قومی اسمبلی کا اجلاس 20 جنوری کوبلانے کی سمری وزیر اعظم ہاؤس کو ارسا ل ،سابق صدر مشرف مکافات عمل سے گزر رہے ہیں، بلدیاتی الیکشن کے انعقاد سے پہلے دوبارہ حلقہ بندیاں کرنے کی ضرورت ہے،شیخ آفتاب

پیر 6 جنوری 2014 08:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6جنوری۔ 2014ء ) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہاہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس 20 جنوری کوبلانے کی سمری وزیر اعظم ہاوس کو بھیج دی گئی ہے ،سابق صدر پرویز مشرف مکافات عمل سے گزر رہے ہیں کیونکہ مثال ہے جیسا کروگے ویسابھرو گے ، بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کے لیے متعلقہ ادارے تیار نہیں تھے جبکہ پنجاب کی صوبائی حکومت توبلکل تیار ہے اتوار کو خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا آئین ہر شہری کو آزادی دینے کا بنیادی حق دیتا ہے لیکن آئین بڑھ کر کوئی نہیں ہے آر ٹیکل 6 کے تحت پرویز مشرف کی سزاموت یا پھر عمر قید کی سزاہے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے انعقاد سے پہلے دوبارہ حلقہ بندیاں کرنے کی ضرورت ہے جبکہ 1998ء کے بعد ملک میں کوئی مردم شماری نہیں ہوئی ہے مردم شماری کا ہونا ملک کے لیے بہت ضروری ہے اس بغیر الیکشن قانونی طور پر ٹھیک نہیں ہونگے۔