الطاف حسین کی باتوں سے پوری قوم کے دل دکھے، صرف یہ کہہ سکتا ہوں اللہ تعالیٰ انہیں ہدایت دے،حمزہ شہباز شریف

پیر 6 جنوری 2014 08:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6جنوری۔ 2014ء)مسلم لیگ(ن) کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں سندھ کی تقسیم کی باتیں ملکی سالمیت کیلئے مناسب نہیں،الطاف حسین کی باتوں سے پوری قوم کے دل دکھے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کا یہ کہنا ہے کہ مشرف کو مہاجر ہونے کی وجہ سے نشانہ بنایا جارہا ہے،قابل افسوس ہے،میں صرف یہ کہہ سکتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ انہیں ہدایت دے،انہوں نے کہا کہ ملک کو دہشتگردی جیسے بڑے مسائل کا سامنا ہے،اس صورتحال میں ملک کو یکجہتی کی ضرورت ہے۔