پرویز مشرف نے لندن میں اپنا فلیٹ فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا ،مکان پر برائے فروخت کا بورڈ لگا دیاگیا ہے،رپورٹ

پیر 6 جنوری 2014 08:44

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6جنوری۔ 2014ء)سابق صدر جنرل(ر)پرویز مشرف نے لندن میں اپنا فلیٹ فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔اس سلسلے میں مکان پر برائے فروخت کا بورڈ لگا دیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلیٹ30لاکھ پاؤنڈ میں فروخت کرنے کا اعلان کیا گیا ہے،یہ فلیٹ سابق صدر نے13لاکھ65ہزار پاؤنڈ میں خریدا تھا،فلیٹ ایجوئیر روڈ پر واقع ہے،ان کی اہلیہ صہبا مشرف اپنا فلیٹ پہلے ہی4 لاکھ پاؤنڈ میں فروخت کر چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :