سینیٹ قائمہ کمیٹی پٹرولیم وقدرتی وسا ئل کا اجلاس آج،وزارت پٹرولیم پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے بارے بریفنگ دیگی

پیر 6 جنوری 2014 08:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6جنوری۔ 2014ء)وزارت پٹرولیم وقدرتی وسائل ایران کے ساتھ عالمی طاقتوں کے معاہدے کے بعد کی صورتحال اور اس کے ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر اثرات کے حوالے سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم وقدرتی وسائل کو آج( پیرکو ) بریفنگ دے گی،قائمہ کمیٹی کا اجلاس سینیٹر محمد یوسف کی زیر صدارت ہوگا جس میں زراعت پٹرولیم کے حکام کو قطر سے ایل این جی کی درآمد کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں تفصیلات پیش کریں گے،ایل این جی کی درآمدی قیمت اور اس کے ملکی حیثیت پر اثرات کے بارے میں قائمہ کمیٹی کو تمام تر تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :