پنجاب حکومت نے چھانگا مانگا میں پتنگ بازی کی اجازت دیدی،21 جنوری سے 5فروری تک بسنت منانے کا نوٹیفکیشن جاری

اتوار 5 جنوری 2014 06:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5جنوری۔2014ء)پنجاب حکومت نے چھانگا مانگا میں21 جنوری سے5فروری تک بسنت منانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق نوٹیفکیشن کے مطابق بسنت چھانگا مانگا میں منائی جائے گی،چھانگا مانگا کے علاوہ کسی جگہ بھی پتنگ بازی کی اجازت نہیں ہوگی،پتنگ بازی کے علاوہ ثقافتی پروگرام بھی ہونگے،کمشنر لاہور نے بسنت منانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا،ڈی سی او قصور کو ضروری انتظامات کیلئے مراسلہ بھی جاری کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :