صدر ممنون حسین سے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی ملاقات،صوبے کی مجموعی سیاسی و امن و امان کی صورتحال پر گفتگو

اتوار 5 جنوری 2014 07:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5جنوری۔2014ء) صدر ممنون حسین سے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں صوبے کی مجموعی سیاسی و امن و امان کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے صدر مملکت کو صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی اور صوبے خصوصاً کراچی میں امن و امان اور سکیورٹی کو برقرار رکھنے کیلئے اٹھائے گئے مختلف اقدامات بارے صدر مملکت کو تفصیلی بریفنگ دی۔