پرویز مشرف معاملے میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے‘ یہ حکومت اور عدالت کا معاملہ ہے‘ فضل الرحمن،مولانا سمیع الحق کو طالبان سے بات چیت کا ٹاسک دینے میں سنجیدگی نظر نہیں آتی‘ جے یو آئی (ف) کے سربراہ کی نجی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 4 جنوری 2014 07:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4جنوری۔2014ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ انہیں پرویز مشرف کی طبیعت بارے علم ہے نہ ہی جاننے کی کوشش کی ہے‘ یہ حکومت اور عدالت کا معاملہ ہے وہ اس معاملے میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا سمیع الحق کو طالبان سے بات چیت کا ٹاسک دینے میں سنجیدگی نظر نہیں آتی‘ پتہ نہیں میڈیا نے اس بات کو اتنی اہمیت کیوں دی۔

انہوں نے کہا کہ ان کی وزیر داخلہ سے ایک گھنٹہ بات ہوئی‘ طالبان سے مذاکرات شروع کرنے کی بات نہیں ہوئی۔ سابق صدر پرویز مشرف کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ان کی طبیعت بارے علم ہے نہ ہی کبھی جاننے کی کوشش کی ہے۔ یہ حکومت اور عدالت کا معاملہ ہے وہ اس معاملے میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے۔