پرویز مشرف کا مسئلہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے،برطانیہ

ہفتہ 4 جنوری 2014 07:43

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4جنوری۔2014ء)برطانوی حکومت نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کا مسئلہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، برطانیہ اس میں ملوث ہونا پسند نہیں کرے گا۔ یہ بات برطانوی دفتر خارجہ کے ترجمان نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہی۔

(جاری ہے)

ترجمان کا کہنا تھا کہ برطانیہ اور پاکستان کے تعلقات شخصیات سے بالاتر ہیں، ان تعلقات کی مضبوط جڑیں دونوں قوموں کے درمیان ہیں، پرویز مشرف کا معاملہ پاکستان کا داخلی معاملہ ہے اور قانون کو اپنا کام کرنے دینا چاہیے۔

ترجمان نے اس سوال پر تبصرے سے انکار کردیا کہ اگر پرویز مشرف ممکنہ طور پر واپس لندن آئے تو کیا برطانیہ انہیں سیکیورٹی فراہم کرے گا۔ تاہم سرکاری ذرائع کا کہنا تھا کہ مشرف لندن آئے تو اسکاٹ لینڈ یارڈ کی جانب سے انہیں سیکیورٹی دینے کا امکان نہیں ہے، اگر پرویز مشرف کو سیکیورٹی کی ضرورت ہوئی تو اس کے لیے انہیں ادائیگی کرنا ہوگی۔