دھوکہ دہی کے مقدمات کو فوری نمٹا کر وصول کردہ رقم متاثرین کو ادا کی جائے‘ قمر زمان چوہدری،مقدمات جلد نمٹا کر قومی خزانے کو نقصان سے بچایا جائے‘ چیئرمین نیب کا علاقائی ہیڈ کوارٹر کے دورہ کے موقع پر خطاب

ہفتہ 4 جنوری 2014 07:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4جنوری۔2014ء) چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ دھوکہ دہی کے مقدمات کو فوری طو رپر نمٹایا جائے اور وصول کی گئی رقم متاثرین کو ادا کی جائے مقدمات جلد نمٹا کر قومی خزانے کو نقصان سے بچایا جائے۔

(جاری ہے)

نیب پنجاب کے علاقائی ہیڈ کوارٹر کے دورے کے موقع پر اپنے خطاب میں چیئرمین نیب نے کہا کہ عوام سے دھوکہ دہی سے متعلق مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے اور دھوکہ دہی کے مقدمات میں وصول کی گئی رقم متاثرین کو فوری طو رپر ادا کی جائے انہوں نے نیب افسران کو ہدایت کی کہ وہ تمام مقدمات کو ترجیحی بنیادوں اور دل جمعی سے نمٹائیں اور مقدمات کو جلد نمٹا کر قومی خزانے کو نقصان سے بچایا جائے اس موقع پر چیئرمین نیب کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں 278 شکایتوں کی تصدیق 168 انکوائریاں اور 87 مقدمات کی تفتیش جاری ہے نیب پنجاب میں 668 ریفرنسز کا انداج ہوا اور 229 مقدمات نمٹائے گئے نیب پنجاب نے اب تک 2 ارب 65 کروڑ روپے کی وصولیاں کی ہیں چیئرمین نیب کو اہم مقدمات سے متعلق بھی بریف کیا گیا جن میں این آئی سی ایل ‘ ریلوے ‘ بینک آف پنجاب ‘ قصر ذوق اور ڈبل شاہ سکینڈل ہیں۔

متعلقہ عنوان :