الیکشن کمیشن پنجاب کونئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ موصول نہ ہو سکا،لاہور سے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا سلسلہ جاری

ہفتہ 4 جنوری 2014 07:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4جنوری۔2014ء)الیکشن کمیشن پنجاب کونئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ موصول نہ ہو سکا،لاہور سے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا سلسلہ جاری۔میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور سے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوارکاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے کے لئے متعلقہ ریٹرننگ افسروں کے روبرو پیش ہوتے رہے۔

(جاری ہے)

ریٹرننگ افسروں نے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد کئی امیدواروں کے کاغزات مسترد بھی کئے۔کاغزات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لئے کئی خواتین امیدوار بھی ریٹرننگ افسروں کے روبرو پیش ہوئیں تاہم تیس جنوری کو انتخابات کے متعلق پائے جانے والے شکوک و شبہات نے امیدواروں کو پریشان کئے رکھا۔انتخابی شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال چار جنوری تک کی جائے گی۔الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ موصول نہیں ہوا جس کی وجہ سے انتخابی شیڈول پر عمل درآمد نہیں روکا جا سکتا۔