چنیوٹ،نماز جنازہ میں سجد ے کے وقت پیشانی پر کانٹاچبھے تو اسلام میں ہے کہ دائیں ہاتھ سے نکالیں، پاکستان اسلامی مہینے اگست میں قائم ہوا ،اسلام کے چار رکن ہوتے ہیں ،سکرونٹی کمیٹی میں امیدواروں کے سوالات پر جوابات

جمعہ 3 جنوری 2014 07:55

چنیوٹ ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3جنوری۔2014ء)نماز جنازہ میں سجد ے کے وقت پیشانی پر کانٹاچبھے تو اسلام میں ہے کہ دائیں ہاتھ سے نکالیں پاکستان اسلامی مہینے اگست میں قائم ہوا اسلام کے چار رکن ہوتے ہیں سکرونٹی کمیٹی میں امیدواروں کے سوالات پر جوابات ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ٹی ایم اے ہال میں ہونیوالی میونسپل کمیٹی چنیوٹ کے 48وارڈز میں پہلے 32وارڈز کے امیدواروں کی سکرونٹی کے دوران ریٹرنگ آفیسر جی آر اعوان نے امیدواروں پر سوالات کیے تو انتہائی دلچسپ جوابات سننے میں آئے متعدد امیدواروں نے قرآن مجید کی تلاوت سے قبل بسم اللہ ہی نہیں پڑھی جبکہ ایک امیدوار اعجاز بلا نے بتایا کہ اسلام میں ہے کہ جب نماز جنازہ کے دوران سجدہ ہو اور پیشانی پر کانٹا لگ جائے تو دائیں ہاتھ سے نکالنا چاہیے اسی طرح نماز جنازہ سے قبل دی جانیوالی آذان دیگر آذانوں سے مختلف ہوتی ہے ایک امیدوار نے بتایا کہ اسلام کے چار ارکان ہوتے ہیں جن میں کلمہ شامل نہیں پاکستان کے قومی شاعر کا نام قائداعظم محمد علی جناح ہے علامہ اقبال کا شعر سناتے ہوئے ایک امیدوار نے پروین شاکر کا شعر سناڈالا، ایک امیدوار نے بتایا کہ پاکستان اسلامی مہینے اگست میں قیام عمل میں آیا دعائے قنوت، تیسرا کلمہ ، آیت کرسی بھی اکثر امیدوار نہ سنا سکے شیخ پرویز احمد ایک امیدوار نے بتایا کہ میں نے الیکشن میں اس وجہ سے حصہ لیا کہ ملک میں بے ایمانوں کی انتہا ہوچکی ہے اور لوگ اس میں پی ایچ ڈی کررہے ہیں اسی طرح اب وارڈز بھی اپنی مرضی کے بنواچکے ہیں میں ان کو درست کرنا چاہتاہوں ریٹرنگ آفیسر جی آر اعوان نے بتایا کہ میونسپل کمیٹی چنیوٹ کے 48وارڈز ہیں جن میں سے 32وارڈز کے امیدواروں کے کاغذات کی سکرونٹی ہوچکی ہے اب تک 24فائلیں مختلف اعتراضا ت لگا کر روکی گئی ہیں جبکہ دو فائلیں ریجیکٹ کردی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ 33سے 48وارڈز کے امیدواروں کی سکرونٹی آج ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :