جوہری ٹیکنالوجی کا استعمال جاری رکھیں گے، احسن اقبال

جمعہ 3 جنوری 2014 07:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3جنوری۔2014ء )چشمہ فور نیو کلیئر پاور پلانٹ پر سول ورک مکمل کر لیا گیا۔ پلانٹ نومبر دو ہزار سولہ میں بجلی کی پیداوار شروع کر دے گا۔ وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ضروریات پوری کرنے کیلئے سول جوہری ٹیکنالوجی کا استعمال جاری رکھیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق تین سو چالیس میگا واٹ کے چشمہ فور نیوکلیئر پاور پلانٹ کی عمارت پر گنبد نصب کر دیا گیا ہے۔

پلانٹ نومبر دو ہزار سولہ میں بجلی کی پیداوار شروع کر دے گا۔

(جاری ہے)

سول ورکس کی تکمیل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے چشمہ فور پاور پلانٹ کو عوام کیلئے سال نو کا تحفہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی طاقت ہے۔ کراچی میں کوسٹل لائن پر بھی ایٹمی پاور پلانٹس لگائے جا رہے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے توانائی کمیشن کے چیئرمین عنصر جاوید کا کہنا تھا کہ مظفر گڑھ میں نیا ایٹمی پاور پلانٹ لگانے کے لیے سی ڈی ڈبلیو پی نے پی سی ون منظور کر لیا ہے۔ اب منصوبہ منظوری کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی میں پیش کیا جائے گا۔ تقریب میں چینی سفیر سمیت پاکستان اور چین کے انجیئنرز نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :