نئے سال پر حکومت کا عوام کو تحفہ ، نیپرا نے 27پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دیدی

جمعہ 3 جنوری 2014 07:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3جنوری۔2014ء) نیشنل الیکٹرک اور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں27 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دیدی ۔

(جاری ہے)

نیپرا حکام کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی 45پیسے فی یونٹ مہنگا کرنے کی درخواست کی تھی اور کہا تھا کہ یہ فیول ایڈجسٹمنٹ ماہ نومبر2013ء کیلئے ہے فیصلے کا اطلاق کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کے علاوہ تمام تقسیم کار کمپنیوں پر ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :