یونس خان ٹیسٹ کیریئر کی 23 ویں سنچری بنالی‘ اعزاز پانے والے چوتھے پاکستانی بلے ..
تازہ ترین : 1

یونس خان ٹیسٹ کیریئر کی 23 ویں سنچری بنالی‘ اعزاز پانے والے چوتھے پاکستانی بلے باز بن گئے

ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2جنوری۔2014ء) قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے سری لنکا کے خلاف تیسٹ کیریئر اور 2014 ء کی 23 ویں سنچری مکمل کرکے چوتھے پاکستانی بلے باز بن گئے ۔ ابوظہبی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن کے کھیل میں یونس خان نے 46 گیندوں پر 1 چھکے اور 13 چوکوں کی مدد سے سری لنکا کے خلاف چھٹی جبکہ ٹیسٹ کیریئر کی 23 ویں سنچری مکمل کرلی اور سابق کپتان جاوید میانداد کے برابر میں آگئے جاوید میانداد نے بھی ٹیسٹ کیریئر کے دوران 23 سنچریاں مکمل کی تھیں اس سے قبل انضمام الحق نے 25 اور محمد یوسف نے 24 سنچریاں بنا رکھی ہیں۔

وقت اشاعت : 02/01/2014 - 03:54:03

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں