نیپال‘ سیاحوں کی جیپ دریا میں جاگری‘ 6 بھارتی سیاح ہلاک‘ 5 زخمی

جمعرات 2 جنوری 2014 04:17

کھٹمنڈو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2جنوری۔2014ء) نیپال میں جیپ حادثے میں چھ بھارتی سیاح ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ حادثہ ضلع تانامیون میں اس وقت پیش آیا جب بھارتی سیاحوں کو یوفارا سے کھٹمنڈو لے جانے والی بس بانڈی پور میں دریا میں جاگری۔

(جاری ہے)

حادثے کے نتیجے میں چھ بھارتی سیاح ہلاک جبکہ ڈرائیور سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے دیومری کے لکشمی ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں

متعلقہ عنوان :