لٹویا نے یورو کرنسی اختیار کرلی

جمعرات 2 جنوری 2014 04:16

ریگا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2جنوری۔2014ء)لٹویا نے مقامی وقت کے مطابق نصف شب کو یورو کرنسی اختیار کرلیا ہے ، اس طرح 20لاکھ آبادی والی سابق روسی ریاست بحران زدہ یوروزون کا 18ویں رکن بن گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ریگا میں زبردست آتش بازی کے مظاہرے کے موقع پر بالٹک ریاست کے عوام نے اپنی کرنسی لٹ کو بادل نخواستہ خیر آباد کہہ دیا ، کرنسی لٹ کو سوویت یونین سے آزادی کی علامت سمجھا جاتا تھا اور پریشانی سے دور چار یورپی سنگل کرنسی کو اختیار کرلیا ۔