چیک ری پبلک، فلسطینی سفارت کار دھماکے میں ہلاک
تازہ ترین : 1

چیک ری پبلک، فلسطینی سفارت کار دھماکے میں ہلاک

پراگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2جنوری۔2014ء)یورپی ملک چیک ری پبلک میں تعینات فلسطینی سفارت کار جمال الجمال ایک بم دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے کے بعد ہلاک ہو گئے ہی۔ چیک ری پبلک کی خبر ایجنسی CTK کے مطابق دارالحکومت پراگ میں واقع سفارت کار کے گھر دوپہر کے وقت بم دھماکا ہوا۔ فرانسیی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس سربراہ مارٹن سرویسک نے مقامی ٹی وی کو بتایا کہ سفارت کار پر ہونے والا حملہ دہشتگردانہ نہیں تھا اور اب تک اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ یہ ایک دہشتگردانہ واقعہ ہے ۔

وقت اشاعت : 02/01/2014 - 04:08:59

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں