Live Updates

پی ٹی آئی 2018 کے انتخابات میں اکیلے سب کا مقابلہ کرے گی،پرویزخٹک

پیر 25 جون 2018 23:53

پی ٹی آئی 2018 کے انتخابات میں اکیلے سب کا مقابلہ کرے گی،پرویزخٹک
نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماسابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اس ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے۔ پی ٹی آئی 2018 کے انتخابات میں اکیلے سب کا مقابلہ کرے گی پی ٹی آئی کے چیرمین عمران خان پر پوری قوم کا اعتماد ہے اورا ن ہی کی قیادت میں ملک کوہر قسم کے بحرانوں سے نکالیںگے۔

پاکستان دینا کے نقشے میںباقارملک بنائیں گے۔ تمام وسائل غریب عوام پر خرچ کریں گے۔ پی ٹی ائی کا انقلابی منشور عوامی منشور ہے۔ جس طرح خیبرپختونخوا میں تبدیلی کے سفر کا آغاز ہوچکا ہے اسے کو پورے ملک تک پھیلائیں گے۔ان خیالات کااظہار پرویز خٹک نے نوشہرہ کلاںکے چاروں یونین کونسلزنوے کلے،نوشہرہ سٹی،چوکی ٹائون، کابل ریور اور امانگڑھ کے وفود سے ملاقات اور مثل آباد، پیر پیائی میںجلسوںسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

پرویز خان خٹک نے کہا کہ تحریک انصاف کی سیاست کامرکز ہمیشہ غریب اور پسماندہ عوام رہے ہیں۔غریب انسانیت کی عزت و تکریم حکمرانوں پر لازم ہے اور غریب کی عزت کا اولین تقاضا یہ ہے کہ غریب کو اُس کا حق دیا جائے ۔وہ مفاد پرست سیاستدان جو صرف وو ٹ لینے کی حدتک غریب کو استعمال کریں اور اقتدار میں آنے کے بعد غریب کو بھول جائیں وہ قیادت اور اقتدار کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔

انھوں نے کہا کہ جن لوگوں نے اس ملک اور صوبے کا نظام تباہ کیا ، غریب کو نظر انداز کیا وہ دوبارہ جھوٹے نعروں اور نئے لبادوں کے ساتھ عوام کے پاس آئیں گے ۔2018 کے انتخابات میں عوام کرپٹ اور شفاف سیاستدانوں میں فرق کرکے ایماندار قیادت کو خدمت کا موقع دیںگے اور ایماندار قیادت صرف اور صرف پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی صورت میں موجود ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات