خصوصی کمانڈو فورس نے نیب اسلام آباد کا کنٹرول سنبھال لیا
چئیرمین نیب کی جانب سے ماضی میں نیب عمارت کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملنے کے انکشاف کے فوری بعد نیب اسلام آباد کی سیکورٹی سخت کر دی گئی
محمد علی پیر 25 جون 2018 22:47
(جاری ہے)
خصوصی کمانڈو فورس نے نیب اسلام آباد کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ جبکہ نیب اسلام آباد کی سیکورٹی کو مزید سخت بھی کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب چئیرمین نیب کا مزید کہنا ہے کہ کچھ لوگ چاہتے ہیں نیب چند لوگوں گرفتار کرے اور وہ سیاسی فائدہ اٹھائیں،جس کی گرفتاری ضروری ہوئی اس کوگرفتار کیا جائے گا۔
انہوں نے آج یہاں نیب افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں اربوں روپے کرپشن کی نذر ہوگئے۔ میگا کرپشن کیسز کئی سال سے بند پڑے تھے۔وقت آنے پربتاؤں گا کہ کتنے ارب کرپشن کی نذرہوگئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اس وقت 90ارب ڈالر سے زائد کامقروض ہے۔ہمیں خدا کا خوف دل میں رکھ کرفیصلے کرنے چاہئیں۔انہوں نے کہاکہ اب قانون کی حکمرانی کاوقت آگیا ہے۔نیب اافسران صرف کام اور کام پرتوجہ دیں ،نیب افسران قانون کے مطابق اپنا کام جاری رکھیں۔کرپٹ افراد کوکیفرکردار تک پہنچانا ہے۔انہوں نے کہاکہ چند لوگوں نے وطیرہ بنا رکھا کہ وہ نیب میں نہیں آتے۔چیئرمین نیب جسٹس رجاوید اقبال نے کہاکہ ملکی سیاست پرکوئی تبصرہ نہیں کروں گا۔ چیئرمین نیب نے واضح کیا کہ کچھ لوگ چاہتے ہیں نیب چند لوگوں گرفتار کرے اور وہ سیاسی فائدہ اٹھائیں۔ایسا کوئی کام نہیں کریں گے جس کا کسی کوفائدہ ہو۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کے دوران گرفتاری سے کسی کوفائدہ نہیں اٹھانے دیں گے۔جس کی گرفتاری ضروری ہوئی اس کوگرفتار کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ ہمارا مقصد کسی کی توہین کرنا نہیں سب کی عزت کا خیال رکھا جائے گا۔ ملکی مفاد کا تحفظ سب کی ذمہ داری ہے۔چیئرمین نیب نے کہاکہ کرپشن پہلے برداشت کی ہے نہ اب برداشت کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ ماضی میں نیب ہیڈکوارٹرز کوبارود سے اڑانے کی دھمکی دی گئی۔عوام میں شعور آچکا ہے نیب کوبم سے اڑانے سے کچھ نہیں ہوگا۔بدعنوانی کیخلاف بلاتفریق جہاد جاری رہے گا۔زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب کسی ایک شخص کوموردالزام نہیں ٹھہراتی۔پنجاب کی 56کمپنیوں میں اربوں روپے کی کرپشن ہوئی ہے۔صاف پانی کمپنی کیس کا نوٹس سپریم کورٹ نے لیا تھا۔سپریم کورٹ کی جانب سے نوٹس لینے پرممنون ہیں۔مزید اہم خبریں
-
صوبے کے عوام کو چور نہ کہا جائے،ایسی گفتگو برداشت نہیں کی جائیگی،علی امین گنڈا پور
-
بھارتی انتخابات: کشمیر میں امیدوار کھڑا نہ کرنے کی حکمت عملی
-
گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ
-
فرانس ، پاکستانی سفیرعاصم افتخار احمد کا سینڈیلن میں پاکستان کے ایونٹنگ پیرس اولمپکس تربیتی کیمپ کا دورہ،کوچ پیئرڈیفرنس سے ملاقات
-
رفح سے فلسطینی شہریوں کا انخلا
-
کوپ 29 کے نتیجے میں ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مالیاتی ضروریات پورا کرنے میں مدد ملے گی، صدر مملکت آصف علی زرداری
-
وزیرِ اعظم نے سرمایہ کاری بورڈ کو ملک میں سرمایہ کاری اور نئے کاروبار کے آغاز کیلئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کا ہدف دے دیا ، ون ونڈو آپریشن کی طرز پر طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت
-
فرانس میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخاراحمد کا سینڈیلن میں پاکستان کے ایونٹنگ پیرس اولمپکس 2024 کے تربیتی کیمپ کا دورہ
-
روبینہ خالد نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں
-
پاکستان کے سیٹلائٹ آئی کیوب قمر نے چاند کے تین چکر کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد مدار سے ابتدائی تصاویر بھیج دیں
-
بلاول بھٹو زرداری سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹرروبینہ خالد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.