پیپلزپارٹی نے ابھی امید واروں کی کوئی فہرست جاری نہیں کی،میڈیا پر چلنے والی تمام فہرستیں غیر مصدقہ ہیں‘قمر زمان کائرہ

پیر 25 جون 2018 23:36

پیپلزپارٹی نے ابھی امید واروں کی کوئی فہرست جاری نہیں کی،میڈیا پر چلنے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہاکہ پیپلزپارٹی سنٹرل پنجاب نے ابھی امید واروں کی کوئی فہرست جاری نہیں کی،میڈیا پر چلنے والی تمام فہرستیں غیر مصدقہ ہیں۔

(جاری ہے)

قمر زمان کائرہ نے کہاکہ پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کیلئے امیدواروں کا اعلان آج بروز ( منگل ) کو کرے گی۔پیپلزپارٹی کی آفیشل ریلیز تک میڈیا قیاس آرائی سے گریز کرے۔