قمر الاسلام کی گرفتاری افسوسناک، مزید معلومات حاصل کرینگے ،نوازشریف
انفیکشن کی وجہ سے اہلیہ کی صحت بہتری کی بجائے خراب ہورہی ہے،ڈاکٹرز پوری کوشش کررہے ہیںاللہ چاہے تو ایک منٹ میں سب کچھ ٹھیک ہوسکتا ہے،گفتگو سابق وزیراعظم برطانوی اخبار کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کا سوال گول کرگئے
پیر 25 جون 2018 23:32
(جاری ہے)
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کا انفیکیشن بڑھتا جارہا ہے اور ان کی صحت بہتری کی بجائے خرابی کی جانب جارہی ہے جبکہ ڈاکٹرز پوری کوشش کررہے ہیں کہ ان کو دعائوں کی ضرورت ہے کیونکہ سب کچھ اللہ کے ہاتھ میں ہے اللہ پاک چاہے تو سب کچھ ایک منٹ سے پہلے ٹھیک کرسکتا ہے ۔
صاف پانی سکینڈل میں ملوث این اے 50سے ن لیگی امیدوار قمر الاسلام کی گرفتاری کے حوالے سے سوال پر نوازشریف کا کہنا تھا کہ ان کی گرفتاری افسوسناک ہے ہم مزید معلومات حاصل کرکے اس حوالے سے جائزہ لیں گے ۔صحافی کی جانب سے برطانیہ میں مزید جائیدادوں کے حوالے سے ایک برطانوی اخبار کی رپورٹ بارے سوال کیا گیا کہ کیا آپ اخبار کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرینگے جس پر وہ خاموش ہو گئے اور سوال کا کوئی جواب نہ دیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.