Live Updates

میرا مقابلہ کسی آزاد امیدوار سے نہیں تحریک انصاف سے ہے،چوہدری نثار

پیر 25 جون 2018 23:32

میرا مقابلہ کسی آزاد امیدوار سے نہیں   تحریک انصاف سے ہے،چوہدری نثار
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2018ء) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کیخلاف الیکشن لڑنیو الے سردار ممتاز خان نے کہا ہے کہ میرا مقابلہ کسی آزاد امیدوار سے نہیں ہے بلکہ ہمارا مقابلہ تحریک انصاف سے ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے چوہدری نثار علی خان کے دعوے پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وقت بتائے گا کہ ضمانت کس کی ضبط ہوتی ہے۔

اس حلقے میں کسی آزاد امیدوار کی حیثیت سے کچھ بھی نہیں۔ یہ حلقہ مسلم لیگ (ن) کا گڑھ ہے اور 25جولائی کو عوام کا فیصلہ انشاء اللہ ہمارے حق میں آئے گا۔ واضح رہے کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اس حلقے سے آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑر ہے ہیں اور انکا دعویٰ ہے کہ مسلم لیگی امیدوار کی ضمانت ضبط ہو جائے گی۔۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات