چوہدری نثار کا اپنے مد مقابل مسلم لیگی امیدوار قمر الاسلام کی گرفتاری پر دکھ کا اظہار

پیر 25 جون 2018 23:32

چوہدری نثار کا اپنے مد مقابل مسلم لیگی امیدوار قمر الاسلام کی گرفتاری ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2018ء) چوہدری نثار علی خان نے حلقہ این اے 54سے اپنے مد مقابل مسلم لیگی امیدوار قمر الاسلام کی گرفتاری پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عین الیکشن کے موقع پر امیدوار کی گرفتاری قابل افسوس ہے اس طرح الیکشن متنازعہ ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قمر الاسلام کی گرفتاری قابل افسوس ہے۔ عین الیکشن کے موقع پر ایسا نہیں ہونا چاہیئے تھا۔ واضح رہے کہ نیب نے صاف پانی سکینڈل میں انجینئر قمر الاسلام کو گزشتہ روز ایک ارب روپے کی کرپشن کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔۔