Live Updates

تحریک انصاف میں جتنے لوٹے اکٹھے ہوگئے ہیں، اب خلائی مخلوق نہیں رہی بیت الخلائی مخلوق ہوگئی ہے، خواجہ آصف

پیر 25 جون 2018 23:28

تحریک انصاف میں جتنے لوٹے اکٹھے ہوگئے ہیں، اب خلائی مخلوق نہیں رہی ..
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) سیالکوٹ میں سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے اپنی الیکشن مہم کا آغاز یونین کونسل حمزہ غوث سے کردیا ۔خواجہ محمد آصف نے پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کو آڑھی ہاتھوں لیتے ہوئے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف میں جتنے لوٹے اکٹھے ہوگئے ہیں اب خلائی مخلوق نہیں رہی بیت الخلائی مخلوق ہوگئی ہے۔

خواجہ آصف نے اپنے حلقہ انتخاب سے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ بلاول بھٹو اور مریم نواز جب بھی اپنی والدہ کا ذکرکرتے ہیں تو پاکستان تحریک انصاف والے کہتے ہلیں یہ دونوں سیاست کیلئے ماں کا نام استعمال کرتے ھیں۔ عمران خان نے والدہ کے نام پر سات ملین ڈالر کی خیرات اور زکوٰة اکٹھی کی ہے عمران خان نے سات ملین ڈالر بیرون ملک سٹے پر لگا دیئے۔

(جاری ہے)

میرے خلاف عمران خان نے ایک ارب کا دعویٰ عدالت میں کررکھا ہے اور خود عدالت میں پیش نہیں ہوتامیںاور میں آج بھی اپنے کہے ھوئے الفاظ پر قائم ہوں۔خواجہ محمدآصف نے کہا کہ انہوں نے کلثوم نواز کی خبر گیری کے لئے تین دن لندن میں قیام کیانواز شریف اس وقت ذاتی اور سیاسی دونوں زندگیوں کی آزمائش سے گزر رہے ہیں وہ سو سے زائد مرتبہ عدالتوں میں جاچکے ھیں نواز شریف کو اپنی بیمار اہلیہ سے ملنے کے لئے روکا جاتا رھاقیاس آرائیاں کی جاتی رہی ہیںکہ کلثوم نواز بیمار نہیں ہیں پانچ سال قبل عوام کی عدالت میں مجھے اللہ نے کامیابی دی تھی میرے مخالف ایک بار خلق خدا کی عدالت اور تین بار عدالت عظمیٰ میں شکست سے دو چار ہوئے ہیں عوامی عدالت کا انعقاد پانچ سال بعدہوتا ہے ۔

میرا اور آپ کا قائد جسطرح کہتا ھے ووٹ کو عزت دو۔عوام نے شیر پر مہر لگا کر ووٹ کی عزت وحرمت کو بحال کرناہے ملک میں عوام کی رائے اور ووٹ کو اولین فوقیت حاصل ہے ۔ وہ آج یوسی حمزہ غوث میں سیاسی اجتماع سے خطاب کررہے ہیں ۔ امیدوار صوبائی اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ اور چودھری محمد اکرام بھی موجود تھے ۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات