ْ بلدیاتی اداروں کو معطل کیے بغیر منصفانہ، صاف اور شفاف الیکشن نہیں ہو سکتے ،چودھری پرویزالٰہی

بلدیاتی ارکان اور چیئرمین پولنگ سٹاف پر اثر انداز ہو رہے ہیں اور ن لیگ کے امیدواروں کے جلسے کروا رہے ہیں،الیکشن کی شفافیت یقینی بنانے کیلئے بلدیاتی اداروں کو 25 جولائی تک معطل کیا جائے ، مسلم لیگی رہنمائوں سے گفتگو

پیر 25 جون 2018 23:28

ْ بلدیاتی اداروں کو معطل کیے بغیر منصفانہ، صاف اور شفاف الیکشن نہیں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالہی نے کہا ہے کہ بلدیاتی اداروں کو معطل کیے بغیر منصفانہ، صاف اور شفاف الیکشن نہیں ہوسکتے، ن لیگ نے پنجاب میں بلدیاتی اداروں کے ذریعے پری پول دھاندلی کا آغاز کر دیا ہے، ن لیگ کے بلدیاتی ارکان اور چیئرمین مقامی طور پر ن لیگ کے امیدواروں کے کام بھی کروا رہے ہیں اور جلسے بھی کروا رہے ہیں، بلدیاتی ارکان اور چیئرمین پولنگ سٹاف کو ڈرا دھمکا رہے ہیں اور ان پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔

پیر کو چودھری پرویزالہی نے اپنی رہائش گاہ پر گجرات اور تلہ گنگ کے مسلم لیگی رہنماں، کارکنوں اور اہم شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں صاف اور شفاف الیکشن کے انعقاد کیلئے ضروری ہے کہ 25 جولائی تک بلدیاتی اداروں کو مکمل طور پر معطل کیا جائے، صرف بلدیاتی اداروں کے ترقیاتی فنڈز معطل کرنے کافی نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نگران حکومتیں صاف و شفاف الیکشن کرانے کا دعوی کر رہی ہیں لیکن اگر 25 جولائی تک بلدیاتی اداروں کو معطل نہیں کیا جاتا تو نگران حکومتوں کا یہ دعوی حقیقت پر مبنی نہیں ہو گا لہذا نگران حکومت اور الیکشن کمیشن کو فوری طور پر اس صورتحال کا نوٹس لینا چاہئے تاکہ الیکشن کی شفافیت کا ان کا دعوی حقیقت پر مبنی نظر آئے۔