نیب نے چوہدری نثار کے مدمقابل (ن) لیگی امیدوار انجینئر قمر الاسلام راجہ کو صاف پانی کمپنی سکینڈل میں گرفتار کرلیا

کمپنی کے سابق سی ای او وسیم افضل بھی گرفتار، ان سے پوچھ گچھ کی جائے گی، الاسلام اور وسیم اجمل نے مہنگے داموں فلٹریشن پلانٹس لگانے کی منظوری دی تھی، ذرائع

پیر 25 جون 2018 23:28

نیب نے  چوہدری نثار کے مدمقابل (ن) لیگی امیدوار انجینئر قمر الاسلام ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) قومی احتساب بیورو (نیب ) لاہور نے سابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کے مقابلے میں این اے 59اور راولپنڈی کے صوبائی حلقے میں مسلم لیگ (ن) کے مدمقابل امیدوار انجینئر قمر الاسلام راجہ کو صاف پانی کمپنی سکینڈل میں کرپشن کے الزامات کے تحت گرفتار کرلیا گیا، ان سے پوچھ گچھ کی جائے گی، کمپنی کے سابق چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) وسیم افضل کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب لاہور کی ٹیم سے سابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کے مقابلے میں این اے 59سے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ ہولڈر انجینئر قمر الاسلام راجہ کو راولپنڈی سے گرفتار کرلیا ہے ان پر صاف پانی کمپنی کے سکینڈل میں بڑے پیمانے پر کرپشن کا الزام ہے نیب نے ان سے کرپشن سکینڈل میں پوچھ گچھ کرے گی۔

(جاری ہے)

انجینئر قمر الاسلام مسلم لیگ (ن) کے سابق دور میں بھی ایم پی اے رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق نیب نے کمپنی کے سابق چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) وسیم افضل کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔ واضع رہے کہ قمر الاسلام اور وسیم اجمل نے مہنگے داموں فلٹریشن پلانٹس لگانے کی منظوری دی ،قمر الاسلام صاف پانی کمپنی میں پروکیورمنٹ کمیٹی کے سربراہ تھے، ذرائع کے مطابق قمرالاسلام صاف پانی کمپنی کے بورڈز آف ڈائریکٹرز میں شامل تھے ، ذرائع کے مطابق قمرالاسلام پر کرپشن کے کافی الزامات تھے اور گذشتہ دور حکومت میں چوہدری نثار علی خان نے ان کو بطور ایم پی اے فنڈز کے اجراء کی بھی مخالفت کی تھی۔ قمرالاسلام کے خلاف کیس میں پہلے سے بھی انکوائری چل رہی تھی۔