Live Updates

تحریک انصاف کے راہنماامیدوار حلقہ این اے 90 سرگودھانے پارٹی قیادت سے بغاوت کر دی

تین مرتبہ کرائے جائے والے اصل عوامی سروے کی رپورٹ عمران خان کو دی جائے ،ٹکٹوں کی تقسیم پر جس طرح پیسہ چلا ہے اس کی کوئی مثال نہیں ، خان صاحب کالی بھیڑوں کا پتہ لگائیں کیونکہ مشکل حالات میں یہ پارٹی کے ہمراہ کھڑے نہ ہوں گے چوہدری ممتاز اختر کاہلوں کا ھنگامی پریس کانفرنس سے خطاب

پیر 25 جون 2018 23:20

تحریک انصاف کے راہنماامیدوار حلقہ این اے 90 سرگودھانے پارٹی قیادت سے ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) تحریک انصاف کے راہنماامیدوار حلقہ این اے 90 سرگودھانے پارٹی قیادت سے بغاوت کرتے ہوئے اعلان کیاکہ اگرپارٹی نے ٹکٹ نہ دیا تو آزادنہ حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیں گے ۔تین مرتبہ کرائے جائے والے اصل عوامی سروے کی رپورٹ عمران خان کو دی جائے ۔ٹکٹوں کی تقسیم پر جس طرح پیسہ چلا ہے اس کی کوئی مثال نہیں ۔

خان صاحب کالی بھیڑوں کا پتہ لگائیں کیونکہ مشکل حالات میں یہ پارٹی کے ہمراہ کھڑے نہ ہوں گے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر شمالی پنجاب چوہدری ممتاز اختر کاہلوں ،نے ھنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ میاں شہباز شریف نے اپنے دور اقتدار میں سب سے زیادہ فنڈ اور عہدے انکے مدمقابل امیدوارڈاکٹرنادیہ عزیز کو دیئے تھے مگر وہ احسان فراموش نکلیں ۔

(جاری ہے)

آخری تنخواہ بھی وصول کر کے پی ٹی آئی میں شامل ہوئی ہیں کارکنان پارٹی کے اس فیصلے کو نہیں مانتے ۔48گھنٹے میں فیصلے تبدیل کرکے نظریاتی کارکنوں کو پارٹی ٹکٹ دیے جائیںانکے ہمراہ سابق امیدوار این اے 90عبداللہ ممتاز کاہلوں ،سابق تحصیل ناظم ملک شعیب اعوان ، نوید وڑائچ ، شہزاد قریشی ،ملک ارشد ، ذوالفقار علی بھٹی ،رائو راحت ،رائو مدثر ،لطیف الرحمان لطفی سمیت دیگر امیدواران و پارٹی عہدیداران بھی اس پریس کانفرنس میں موجود تھے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے خود ہی کہا ہے کہ اگر ٹکٹوں کی تقسیم میں کسی جگہ زیادتی ہو تو احتجاج کریں ہم اپنا پر امن احتجاج کرتے ہوئے خان صاحب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ حلقہ این اے 90پی پی 77اور 78میں ٹکٹوں کے فیصلے کو فوری طور پر تبدیل کرے اور کارکنوں کی رائے پارٹی کی جانب سے تین جانب سے کرائے جانے والے سروے کو مد نظر رکھ کر ٹکٹوں کے فیصلے کئے جائیں انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر نادیہ عزیز ،حاجی اقبال اور عنصر مجید نیازی برے وقت میں پارٹی کے ہمراہ نہیں کھڑے ہوں گے نادیہ عزیز نے اسمبلی سے آخری تنخواہ تک وصول کی ہے اور اس کے بعد پی ٹی آئی میںشامل ہوئی اور اب پارٹی نے اس مفاد پرست کو ٹکٹ جاری کیا ہے جو کارکنوں نے یکسر مسترد کر دیا ہے پارٹی نے اس کو ٹکٹ دی ہے جو اپنی یوسی سے ہی بلدیاتی انتخابات میں ہار گئی تھی ۔

ممتاز اختر کاہلوں نے کہاکہ مجھے مسلم لیگ نواز کی طرف سے دو ٹکٹوں کی آفر ہوئی تھی لیکن میں نے اس کو مسترد کر دیا تھا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات