پی آئی اے کا شرمناک کارنامہ ،لندن سے آئے مسافروں کا سامان غائب

سامان نہ ملنے پر مسافروں کا شدید احتجاج ،اسلام کا نیو ائیرپورٹ چور چور کے نعروں سے گونج اٹھا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 25 جون 2018 21:32

پی آئی اے کا شرمناک کارنامہ ،لندن سے آئے مسافروں کا سامان غائب
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 جون 2018ء) : پی آئی اے کا شرمناک کارنامہ ،لندن سے آئے مسافروں کا سامان غائب ہو گیا۔ سامان نہ ملنے پر مسافروں کا شدید احتجاج ،اسلام کا نیو ائیرپورٹ چور چور کے نعروں سے گونج اٹھا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کا نیو انٹرنیشنل ائیرپورٹ اپنے افتتاح سے لے کر اب تک مسلسل تنازعات اور حادثات کی زد میں رہا ہے۔

جس کے باعث ائیرپورٹ کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔کبھی یہاں کسی غیر مرئی مخلوق کا سایہ دکھائی دیتا ہے تو کبھی یہاں بیرون ملک سے آنے والی میتوں کے لیے ایمبولینس تک کی سہولت موجود نہیں ہوتی ہے۔اس حوالے سے آج اسلام آباد ائیرپورٹ پر نیا تنازعہ سامنے آیا ہے۔لندن سے آنے والے مسافروں کا سامان غائب کردیا گیا جس کے بعد مسافروں نے نیو ائیرپورٹ اسلام آباد پر ہنگامہ برپا کردیا۔

(جاری ہے)

چور چور کے نعرے لگائے۔ایک بزرگ شہری نے مشتعل ہوکرسابق وزیر اعظم نواز شریف کو لعن طعن کرنا شروع کردی۔شہری کا کہنا تھا کہ یہ سب کے سب چور ہیں۔مسافروں کو کہنا تھا کہ اب تک 4 پروازیں آئیں ہیں اور کسی ایک کا بھی سامان پاکستان نہیں پہنچا ہے۔بزرگ مسافر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی پی آئی میں سفر نہ کرے یہ نہ تو کوئی سہولت فراہم کرتے ہیں بلکہ اس کے برعکس مسافروں کو تنگ کرتے ہیں ،اس سے تو بہتر یہ ہے کہ تانگے پر سفر کیا جائے۔

یہ لوگ مسافروں کو دھکے دیتے ہیں انکو شرم نہیں آتی ،انکا کہنا تھا کہ ووٹ کو عزت نہیں دو مسافروں کو عزت دو۔لعنت ہے ایسی مینجمنٹ پر۔مسافروں کا کہنا تھا کہ پورا ائیرپورٹ متاثرین سے بھرا پڑا ہے اور یہاں انتظامیہ کا ایک بندہ بھی نظر نہیں آ رہا ہے۔اس مظاہرین نے وہاں کھڑے پائلٹس پر سوالوں کی بوچھاڑ کر دی ۔مسافروں کا کہنا تھا کہ آپ لوگ ہی ان کو کچھ کہیں ہم یہاں ائیرپورٹ پر ذلیل ہو رہے ہیں جس پر پائلٹس کا کہنا تھا کہ ہم بھی آپ کی طرح لائن میں کھڑے ہیں ۔جس پر مسافروں کا کہنا تھا کہ یہ کوئی اچھی بات تو نہیں ہم ان حرکتوں کی وجہ سے غیرملکیوں کے سامنے بدنام ہوتے ہیں کم از کم ہمیں بتایا جائے کہ ہمارا سامان کہاں ہے۔آپ بھی ویڈیو ملاحظہ فرمائیں۔