Live Updates

عوام کی طاقت سے انتخابات میں سلین مافیا کو تاریخی شکست دیں گے، فردوس عاشق اعوان

پیر 25 جون 2018 23:03

عوام کی طاقت سے انتخابات میں سلین مافیا کو تاریخی شکست دیں گے، فردوس ..
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) پاکستان کو مالیاتی اداروں کے آگے گروی رکھ کر آنیوالی پانچ نسلوں کو مقروض بنانے والے کمیشن ایجنٹ کرپٹ مافیا عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے والی جماعت کو نشان عبرت بنانے کیلئے پاکستان تحریک انصاف سیسہ پلائی دیوار بن کر عوام کی طاقت سے انتخابات میں سلین مافیا کو تاریخی شکست دینے کیلئے کار ثواب سمجھ کر عوام این اے 72 سے جہادی مہم کا آغاز کررہے ہیںاو رپورے پاکستان کی طرح حلقہ این اے 72سے روایتی سیاست کی تذفین کیلئے عمران خان کا متحرک نوجوان پینل تحریک انصاف کے نظریہ سے مطابقت رکھنے والے جنہیں عمران خان نے اپنے اعتماد کی مہر سے سرفراز کیا ہے۔

اس پر ٹکٹ دیکر حلقہ این اے 72 کے عوام عمران خان کے شکر گزار ہیں اور عمران خا ن نے نوجوان پینل تشکیل دیکر عوام کے دل جیت لئے ہیں۔

(جاری ہے)

اور اظہار تشکر کے طور پر انتخابی مہم کا آغاز کررہے ہیں اور عمران خان کے افکار و نظریات کا پرچار کرنے جارہے ہیں کہ وہ انتخابی نشان بیٹ پر مہر لگا کر پی ٹی آئی کو انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر و نامزد امیدوار قومی اسمبلی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ڈیرہ کوبے چک میں ایک عظیم الشان تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ جس طرح قائد اعظم محمد علی جناح ؒ نے نوجوانوں کیساتھ ملکر حصول پاکستان کی جنگ جیتی اسی طرح عمران خان نوجوانوں کیساتھ لیکر تعمیر پاکستان کی جنگ جیت کر قائداعظم کے اور علامہ اقبال ؒ کے افکار و نظریات کی تفسیر عمل میں لائینگے انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے جس خوبصورت ترین پینل کو اس حلقہ میں اپنے اعتماد کی مہر سے سرفراز کیا ہے۔

اور پی ٹی آئی کی ٹکٹ سے نوازا ہے۔ وہ پینل عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار ہے اور حلقہ کے عوام کی تقدیر بدلنے کیلئے پرعزم ہے۔ اور انشاء اللہ یہ عوامی خدمت کی لازوال سنہری تاریخ رقم کریگا۔ تقریب سے پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امدیوار پی پی 37مرزا دلاور بیگ اور نامزد امیدوار پی پی 38سعید احمد بھلی نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات