Live Updates

عمران خان کا پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل کو ٹیلی فون،

کراچی میں انتخابی مہم اور ممکنہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر تبادلہ خیال تحریک انصاف کراچی سے کامیابی حاصل کرے گی، ہم ہرصورت کراچی آپ کوجیت کردیں گے، عمران اسماعیل کپتان عمران خان 3 اور4 جولائی کوکراچی کے مختلف انتخابی حلقوں کا دورہ کریں گے اور بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے

پیر 25 جون 2018 22:29

عمران خان کا پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل کو ٹیلی فون،
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کراچی میں پی ٹی آئی کے رہنما عمران اسماعیل کوٹیلیفون کرکے کراچی میں انتخابی مہم اورانتخابات میں ممکنہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پرتبادلہ خیال کیا ہے۔ عمران اسماعیل نے چیئرمین عمران خان کوکراچی میں انتخابی سرگرمیوں سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ آئندہ چند روز میں کراچی کی انتخابی مہم میں مزید تیزی لائی جائے گی اورتحریک انصاف کراچی سے کامیابی حاصل کرے گی۔

(جاری ہے)

عمران اسماعیل نے عمران کوبتایا کہ ہم ہرصورت کراچی آپ کوجیت کردیں گے۔ عمران خان نے کراچی کی انتخابی مہم پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف کا پیغام کراچی کے ہرگلی کونے میں پہنچایا جائے اورانتخابی مہم میں تیزی لائی جائے۔ انہوں نے عمران اسماعیل کو کراچی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے بھی ہدایات جاری کیں۔ ٹیلیفونک گفتگومیں اس امرپراتفاق کیا گیا کہ کپتان عمران خان 3 اور4 جولائی کوکراچی کے مختلف انتخابی حلقوں کا دورہ کریں گے اورتحریک انصاف کے تحت بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات