پنجاب کی نگران کابینہ کل چار ماہ کے بجٹ کی منظوری دے گی

نگران وزیر خزانہ ضیاء حیدر رضوی پریس کانفرنس کر کے بجٹ کے حوالے سے بریفنگ دینگے

پیر 25 جون 2018 22:27

پنجاب کی نگران کابینہ کل چار ماہ کے بجٹ کی منظوری دے گی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب حسن عسکری رضوی کی زیر صدارت نگران کابینہ کا اجلاس کل ( منگل ) ہو گا جس میں چار ماہ کے بجٹ کی منظوری دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں نگران وزیر خزانہ پنجاب ضیاء حیدر رضوی 3:15بجے 90شاہراء قائد اعظم پر پریس کانفرنس کر کے بجٹ کے حوالے سے بریفنگ دیں گے ۔ اس موقع پر نگران وزیر انفارمیشن اینڈ کلچر احمد وقاص اور سیکرٹری فنانس بھی انکے ہمراہ ہوں گے ۔