Live Updates

پی ٹی آئی نے الیکشن 2018ء میں کامیابی کیلئے 4جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرلی

سیٹ ایڈجسٹمنٹ (ق) لیگ، عوامی مسلم لیگ، مجلس وحدت المسلمین اور گریڈ ڈیمو کریٹک الائنس سے کی گئی ہے

پیر 25 جون 2018 22:27

پی ٹی آئی نے الیکشن 2018ء میں کامیابی کیلئے 4جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن 2018ء میں کامیابی کیلئے 4سیاسی جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرلی ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن 2018ء میں کامیابی کیلئے پاکستان مسلم لیگ (ق)، عوامی مسلم لیگ، مجلس وحدت المسلمین اور گریڈ ڈیمو کریٹک الائنس سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرلی ہے ۔

پی ٹی آئی کو اس سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی صورت میں 15سے زائد امیدواروں کی کامیابی کا یقین ہے ۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے مسلم لیگ ( ق )سے قومی اسمبلی کی 4نشستوں پر معاملات طے پائے ہیںجن میں گجرات کے 2اور چکوال اور بہاولپور کا ایک حلقہ شامل ہے۔شیخ رشید کی جماعت عوامی مسلم سے راولپنڈی کے 2حلقوں این اے 60 اور 62 پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوئی ہے جبکہ بھکر کے حلقے پر مجلس وحدت المسلمین سے معاملات طے پائے ہیں۔سندھ میں تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی مخالف اتحاد گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کیساتھ 10سے زائد نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی ہے ،ان سیٹوں پر پی ٹی آئی کو خاطرخواہ کامیابی کی امید ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات