عوام فوجی افسران کے نام سے معلومات اکٹھا کرنے سے والوں سے ہوشیار رہیں،آئی ایس پی آر

کسی ایسی کال کا جواب نہ دیا جائے، کال آنے کی صورت میں ایمرجنسی ہیلپ لائن 1135 یا 1125 پر فوری رپورٹ کی جائے، اعلامیہ

پیر 25 جون 2018 22:27

عوام فوجی افسران کے نام سے معلومات اکٹھا کرنے سے والوں سے ہوشیار رہیں،آئی ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ مسلح افواج کے افسران کے نام سے جعلی فون کالز کرکے معلوما ت لینے والے جعلسازوں سے ہوشیار رہیں۔

(جاری ہے)

عوامی آگاہی کیلئے آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونیوالے اعلامئے میں کہاگیا ہے کہ مسلح افواج کے افسران کا نام لیکر جعلی فون کالز پر مردم شماری کی معلومات کے بہانے لوگوں سے شناختی کارڈ نمبر اور بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات مانگی جارہی ہیں۔عوام فوجی نمائندہ بن کر معلومات لینے والے جعلسازوں سے ہوشیار رہیں۔اعلامئے میں کہا گیا کہ عوام سے گزارش ہے کہ ایسی کسی کال کا جواب نہ دیں اور کال آنے کی صورت میں ایمرجنسی ہیلپ لائن 1135 یا 1125 پر فوری رپورٹ کریں۔