صدر مملکت ممنون حسین کی ترک صدر رجب طیب اردوان کو صدارتی اور پارلیمانی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد

پیر 25 جون 2018 22:11

صدر مملکت ممنون حسین کی ترک صدر رجب طیب اردوان کو صدارتی اور پارلیمانی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) صدر مملکت ممنون حسین نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کو پاکستان کی حکومت اور عوام کی طرف سے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات میں شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کی طرف سے پیر کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے اس امر پر زور دیا کہ پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کا پرامن انعقاد اور بڑی تعداد میں ووٹ ڈالے جانے سے ترکی کی جمہوری اقدار اور اداروں کی مضبوطی اور فعالیت کی عکاسی ہوتی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ترکی صدر رجب طیب اردوان کی قیادت میں ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن رہے گا اور پاکستان اور ترکی کے درمیان تاریخی اور بے مثال تعلقات مزید پھلے پھولیں گے۔