سینیٹرسراج الحق‘رجب طیب اردگان کو مبارکباد

پیر 25 جون 2018 21:46

سینیٹرسراج الحق‘رجب طیب اردگان کو مبارکباد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے طیب اردگان کو ترکی کے دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ طیب اردگان کی بھاری اکثریت سے کامیابی ترک عوام کی ان سے محبت کا اظہار ہے ۔ طیب اردگان عالم اسلام کے عظیم رہنما ہیں ، اردگان نے ترکی کو بے پناہ ترقی دلوائی ہے ۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ پاکستان کے عوام طیب اردگان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔