Live Updates

مسلم لیگ (ن ) کے صدر شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

پیر 25 جون 2018 21:22

مسلم لیگ (ن ) کے صدر شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے صدر محمد شہباز شریف نے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کے بعد پھولوں کی چادر چڑ ھائی۔مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ ( ن ) قائد کے افکار اور سوچ کی امین ہے۔

ملک کو صحیح معنوں میں قائد اور اقبال کے خواب کے مطابق فلاحی ریاست بنائیں گے۔

(جاری ہے)

شہباز شریف نے کہا کہ آج میں نے کراچی کی عوام سے ترقی کا وعدہ کیا ہے۔ 21سال قبل 1997 میں جب یہ کہا تھا کہ لاہور کو پیرس بنائیں گے تو مذاق اڑایا گیا تھا لیکن آج لاہور کی تعمیر و ترقی سب کے سامنے ہے۔اب کہتا ہوں کہ کراچی کو جنوبی ایشیاء کا پیرس بنائیں گے ۔ایک صحافی کے سوال کے جواب میں مسلم لیگ ( ن ) کے صدر نے کہا کہ اگر میں عمرہ پر جاتا تو چارٹرڈ جہاز کی بجائے پی آئی اے کے عام جہاز پر جاتا ۔شہباز شریف نے بتایا کہ میں نے مزار قائد پر مہمانوں کی کتاب میں لکھا ہے کہ جب تک پاکستان کو اسلامی فلاحی مملکت نہیں بنا لیتے چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات