Live Updates

شہباز شریف نے ایک بار پھر کراچی میں سنجیدہ سا منہ بنا کر ٹوپی ڈرامہ کیا ہے،مولا بخش چانڈیو

قوم بول بچن اور گالم گلوچ کی سیاست کرنے والوں سے خبردار رہے،ہمار ا مقابلہ طالبان کی حامی نون لیگ اور تحریک انصاف سے ہے ،رہنما پیپلزپارٹی

پیر 25 جون 2018 21:16

شہباز شریف نے ایک بار پھر کراچی میں سنجیدہ سا منہ بنا کر ٹوپی ڈرامہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) پیپلز پارٹی کے رہنما مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے ایک بار پھر کراچی میں سنجیدہ سا منہ بنا کر ٹوپی ڈرامہ کیا ہے۔قوم بول بچن اور گالم گلوچ کی سیاست کرنے والوں سے خبردار رہے۔شہباز شریف اور عمران خان کی جماعت نے 2013 کے انتخابات طالبان کی حمایت سے جیتے۔پی پی پی کا مقابلہ طالبان کی حامی نون لیگ اور تحریک انصاف سے ہے۔

اپنے ایک بیان میں مولا بخش چانڈیونے کہا کہقوم بول بچن اور گالم گلوچ کی سیاست کرنے والوں سے خبردار رہے۔پی پی پی کا مقابلہ طالبان کی حامی نون لیگ اور تحریک انصاف سے ہے۔شہباز شریف اور عمران خان کی جماعت نے دو ہزار تیرہ کے انتخابات طالبان کی حمایت سے جیتے۔قوم کو اچھی طرح یاد ہے کہ دونوں جماعتیں طالبان اور دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے مخالف تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حالات اور اداروں نے نواز شریف اور عمران خان کو طالبان اور دہشتگردوں کے خلاف آپریشن پر مجبور کیا۔ایک طرف شہباز شریف ہیں جو پہلے کی طرح جھوٹے وعدے کر کے قوم کو بیوقوف بنانے نکلیں ہیں۔دوسری طرف عمران خان ہیں جو منشور پر نہیں گالم گلوچ پر انتخابات لڑنے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے ایک بارپھر کراچی میں سنجیدہ سا منہ بنا کر ٹوپی ڈرامہ کیا ہے۔

نوے فیصد لوڈشنگ نہیں، بجلی ختم ہوگئی ہے، شہباز شریف ذرہ لاہور سے باہر نکل کر دیکھیں۔چند بڑے شہروں کے علاوہ پورا ملک اندھیروں میں ڈوبا ہے، شہباز شریف نام نہیں تو کم سے بیان ہی بدل دے۔کراچی کا امن نون لیگ کی نہیں پی پی پی کی سندھ حکومت، رینجرز اور پولیس کا کارنامہ ہے۔نواز شریف نے امن و امان کے اجلاسوں میں سندھ حکومت کے ساتھ کیا گیا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔

وفاقی حکومت نے کراچی آپریشنز پر اٹھنے والے اخراجات میں اپنا حصہ تک نہیں دیا۔نون لیگ کی وفاقی حکومت نے تو کراچی آپریشن کو بھی سیاسی انتقام کیلئے استعمال کیا۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف ایسے جھوٹے دعوے کرنے سے قبل اپنے دوست وزیرداخلہ چودھری نثار کے بیانات اٹھا کر دیکھ لے۔چودھری نثار نے پارلیمنٹ میں کھڑے ہو کر کراچی آپریشن کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی تھی۔وزیرداخلہ چودھری نثار دہشتگردوں کو للکارنے کے بجائے سیاسی مخالفیں کو بلیک میل کرتے رہے۔چودھری نثار کی تقاریر پارلیمانی رکارڈ کا حصہ ہیں، شہباز کا جھوٹ اب نہیں چلے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات